Graana News

گرانہ ڈاٹ کام نے اسلام آباد میں دو نئے دفاتر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام نے اپنی کاوشیں جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد میں دو نئے دفاتر کا آغاز کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گرانہ ڈاٹ کام آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ، وہ پلیٹ فارم ہے جس نے پہلے روز سے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ سے وابستہ الجھنوں، جائیداد کی خرید و فروخت، کرائے پر دستیابی اور دیگر سوالات کے جوابات فراہم کیے ہیں۔ مسلسل معیاری کاوشوں کے پیشِ نظر بڑھتی مصروفیات کے تحت گرانہ ڈاٹ کام نے اسلام آباد میں دو نئے دفاتر کا آغاز کیا ہے۔ یہ دفاتر ایف سیون اور بحریہ فیز سیون میں قائم کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں، گرانہ ڈاٹ کام ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے ہر شعبے سے وابستہ خبریں، تعمیرات، مٹیریل اور گھریلو الجنھوں کے متعدد حل روزانہ کی بنیاد پر پیش کر رہا ہے۔ اور معیاری ڈیجیٹل مواد کے ساتھ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کے لیے سر گرم عمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گرانہ ڈاٹ کام پر لوگوں کا اعتبار دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔ اور عوامی حلقوں میں اس کا ذکر ایک قابلِ اعتبار پلیٹ فارم کے طور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے گرانہ ڈاٹ کام نے اپنے کارکنان کے لیے بہترین کارکردگی اور محنت پر گرانہ ایوارڈز ،سرٹیفیکیٹس اور کیش پرائز کا اہتمام کیا ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی دوروں پر ٹیمز کے لیے اعلیٰ تربیتی پروگرام کا بھی انتظام ہے، جس کے تحت انٹرنیشنل ٹریننگ ٹیموں کی پرفارمنس میں ایک اہم اور مثبت اضافہ ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید یہ کہ آج 14 اگست کے روز دفاتر میں ’ہفتۂ جشن آزادی‘ کے آغاز پر چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ 14اگست وہ دن ہے، جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانیوں کے بعد ہم ایک عظیم ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آج 76 سال کے بعد ہمیں ایک عظیم قوم اور ایک ترقی یافتہ ملک کے لیے بیش بہا جدوجہد کی ضرورت ہے۔ لہٰذا جشن کا مطلب وہ جوش ہونا چاہیئے جو ہمیں گھر بیٹھنے یا صرف نعرے بازی کے بجائے اپنے بہتر مستقبل کی طرف گامزن کرے‘‘۔

اس موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ’’پاکستان بننے سے لے کر آج تک ہم پاکستان کے نام سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد نے جدوجہدِ آزادی کے نام سے تحریک کا آغاز کیا تھا۔ لہٰذا حالات اچھے ہوں یا برے، ملک کی بقاء کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہنی چاہیئے۔‘‘

آزادی ویک کے آغاز پر دفاتر کو سبز پرچم، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ سبز او سفید کپڑوں میں ملبوس تمام سینئر قیادت اور کارکنان نے دن کا آغاز ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگ کر کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago