Economy

بڑھتی مہنگائی میں گھریلو بجٹ کیسے برقرار رکھیں؟

پاکستانی معاشرے میں عام طور پر گھر میں رہنے والے تمام افراد میں سے ایک، دو یا زیادہ سے زیادہ تین افراد کمانے والے ہوتے ہیں جبکہ باقی تمام فیملی کا شمار کھانے والوں میں ہوتا ہے۔ یہ حقیقت وجہ بنتی ہے زیادہ اخراجات کی جس میں مہنگائی کا طوفان بھی اپنا حصہ ڈالتا رہتا ہے اور یوں خرچ زیادہ ہوتے ہوتے بجٹ کا توازن بگڑ جاتا ہے جس کے بعد صرف افسوس اور خالی جیب کے ساتھ اگلے مہینے کی آمدنی تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ گھریلو بجٹ کا عام جائزہ کبھی کبھی اتنا ہی مشکل اور آسان ہوتا ہے جتنا یہ جملہ کہ آج کیا پکائیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ہمارے ارد گرد بہت بڑی تعداد ہے ان لوگوں کی جو ہمیشہ ایک باقاعدہ بجٹ بنانے کا سوچتے ہیں لیکن کبھی بنا نہیں پاتے، یا کم سے کم اپنی آمدنی اور اخراجات کا ایک بنیادی تجزیہ بھی نہیں کر پاتے، بس ذہن اور زبان پر یہ بات دہراتے نظر آتے ہیں کہ خرچے کتنے بڑھ گئے ہیں اور آمدنی کتنی کم ہے۔ لیکن آج کے دور میں ضروری ہے ان عام پہلوؤں کا ادراک جن پر ہم کاغذ قلم اٹھائے بغیر بھی غور کر سکتے ہیں۔

 

 

مقصد کا تعین

اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ گھریلو بجٹ بنانے سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ ذہنی سکون پیدا کرنے کے لیے ہے؟ کیا آپ اپنے بلوں کو وقت پر ادا کرنے اور مہینے کے آخر میں پیسے بچانے کے لیے ایسا کرنا چاہتے ہیں؟ یا قرض سے باہر نکلنا چاہتے ہیں؟ یا پھر کسی بڑی خریداری یا بڑے خرچ (شادی یا گھر کی تعمیر) کے لیے بچت کر رہے ہیں؟ ایک بار جب آپ اپنے مقصد کا تعین کر لیں گے تو آپ کے لیے کچھ چیزیں آسان ہو جائیں گی اور آپ اپنے آپ کو یاد دلاتے رہیں گے کہ آپ کا بجٹ پر قائم رہنا کیوں ضروری ہے۔

 

 

ڈیجیٹل بجٹ سازی

 اگر آپ اکثر و بیشتر کچھ اہم باتیں بھول جانے کے عادی ہیں اور اپنے موبائل میں اہم نکات نوٹ کر لیتے ہیں تو ڈیجیٹل بجٹ سازی بھی آپ کے لیے ایک آسان حل ہے۔ آن لائن بجٹنگ سافٹ ویئر یا کوئی بھی بجٹ ایپلی کیشن کا استعمال آپ کے لیے بہترین رہے گا۔ ڈیجیٹل بجٹ سازی کے ٹولز استعمال میں آسان، غلطیوں کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں اور اکثر مفت یا کم فیس پر دستیاب ہوتے ہیں۔

 

 

ماہانہ آمدنی اور اخراجات

ماہانہ آمدنی اور اخراجات کا تخمینہ بہت ضروری ہے۔ گھریلو بجٹ بنانے کے لیے آپ کو یہ جاننا ضروری ہوتا ہے کہ کُل ماہانہ آمدنی اور اخراجات کیا ہیں۔ اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ ماہانہ آمدنی کا ہمیں سیدھا سا اندازہ ہوتا ہے جیسے اتنے ہزار یا اتنے لاکھ ہماری آمدنی ہے، لیکن اخراجات میں اکثر ایسے چھوٹے چھوٹے خرچے ہمیں ذہن نشین نہیں رہتے اور بِل کی ادائیگی کے وقت اچانک یاد آتا ہے کہ اس کا شمار بھی ماہانہ اخراجات میں ہوتا  ہے۔

بجلی اور گیس سمیت تمام یوٹیلٹی بِل اور گراسری جیسے بڑے بلوں پر مشتمل خرچوں کو ہم اپنی انگلیوں پر گِن لیتے ہیں لیکن اخبار کا بِل، کیبل کا بِل، دودھ والے کا بِل اور پینے کے پانی جیسے چھوٹے بلوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو اخراجات کا بیشتر حصہ شمار ہوتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ تمام چھوٹے بلوں کو بھی ایک جگہ سنبھال کر رکھیں اور ماہانہ خرچ میں انہیں ضرور شامل کریں تاکہ بجٹ بنانے میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے۔

 

 

کیٹیگریز ترتیب دیں

یہ جاننے کے لیے کہ آپ کا پیسہ کہاں جا رہا ہے اور کون سا خرچ کتنا ضروری ہے، اپنے بڑے، اہم اور چھوٹے اخراجات کو کیٹیگریز میں تقسیم کریں اور الگ الگ نوٹ کر لیں، جن سے یہ ممکن ہو سکے گا کہ آپ اپنے غیر ضروری اخراجات کو پہچان سکیں گے اور انہیں ختم کرنے یا کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔

یوٹیلیٹی بِلز

یوٹیلیٹی بلوں میں کرایہ، بجلی، گیس، فون اور گھر سے متعلق دوسرے بڑے اخراجات شامل ہیں۔

 

 

خود ساختہ اخراجات

گھر کے افراد مختلف مواقعوں پر یا ہفتہ وار باہر کھانا کھانے، تفریح، شادی بیاہ میں شمولیت اور تحفے تحائف کے لین دین میں آمدنی کا بیشتر حصہ صَرف کرتے ہیں۔ اور مہینے کے آخر میں بڑھتی طوفانی مہنگائی پر مضمون بیان کرتے نظر آتے ہیں۔

 

 

محفوظ سرمایہ

لاٹری ٹکٹ، گاڑی، پلاٹ، اور سونا جیسی چیزیں آپ کا وہ محفوظ سرمایہ ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ لیکن کبھی بھی ان میں سےکسی شے کو ایک آپشن کے طور پر مت دیکھیں ورنہ مہنگائی کا طوفان آپ کو بہت جلد انہیں سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور کر دے گا۔

 

غیر محفوظ سرمایہ یا ہنگامی اخراجات

گھر کے کسی فرد کی بیماری کی صورت میں میڈیکل بلوں اور ڈاکٹروں کی بھاری فیس، اچانک شہر سے باہر روانگی یا پھر مہمان نوازی جیسے اخراجات یقیناَ تمام عام افراد کا بجٹ خراب کرتے ہیں۔

 

اخراجات کم کرنے کے طریقے

یہ بات یقنی ہے کہ مہنگائی نے متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ مہنگائی اور عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ چلنا نہ صرف مشکل ہے بلکہ ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ جس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اخراجات کم کرنے کے طریقوں پر غور کریں اور اپنائیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ روزانہ آفس میں لنچ ٹائم پر باہر سے کھانا منگواتے یا آرڈر کرتے ہیں تو گھر سے اپنا بنا ہوا کھانا ساتھ لائیں، جنک فوڈ یا باہر کے کھانے صحت کے اصولوں پر بھی مبنی نہیں ہوتے اور اس سے زیادہ آپ کی جیپ پر بھاری پڑتے ہیں۔

اگر آپ اکثر و بیشتر آن لائن شاپنگ کے خواہش مند ہیں تو کوپن استعمال کرنے کی کوشش کریں اور پوری قیمت ادا کرنے کے بجائے سستی اشیاء خریدیں۔ مختلف برانڈز پر سیزن کے آخر میں لگنے والی سیل یا مِڈ سیزن سیل جیسے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ سال بعد آنے والے سیزن میں آپ کو مہنگے آئٹمز نہ خریدنے پڑیں۔

ہر ویک اینڈ پر باہر سیر و تفریح کرنے کے بجائے مہینے میں ایک یا دو بار ایسی سرگرمی کو ترجیح دیں۔

تحفے تحائف کے لین دین میں کفایت شعاری سے کام لیں اور مہنگا تحفہ خریدنے کے بجائے اپنی جیب کے مطابق خرچ کریں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مہنگائی پر شعر لکھنے والے سستے شعرا میں آپ کا شمار ہونے لگے۔

 

 

بجٹ کا ماہانہ جائزہ

گھریلو بجٹ یقیناَ کوئی آسان ٹاسک نہیں۔ آپ اگر بجٹ بنانے، آمدنی اور اخراجات کا تخمینہ لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو اس کا ہر ماہ جائزہ ضرور لیں۔

آپ کو اپنی آمدنی اور اخراجات کی معلومات کو کم از کم ماہانہ اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ اپنی پیشرفت کی نگرانی کریں اور بچت جاری رکھنے کے طریقے تلاش کریں اور غور کریں کہ آپ نے اس بجٹ میں کتنے ضرورت سے زیادہ یا مہنگے خرچ کیے ہیں۔ ایسی دیکھ بھال سے آپ یقیناَ اخراجات قابو میں کرنا سیکھیں گے اور ایک ایک قدم آگے بڑھتے جائیں گے۔

 

 

مالی مسائل سے بچنے کی تجاویز

پیسے کی کمی بہت سے لوگوں کے لیے تناؤ اور پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ ہم سب لاٹری جیتنے کے خواب تو دیکھتے ہیں لیکن اپنی استطاعت سے زیادہ چاہنے پر غور نہیں کرتے۔ کسی کے لیے مہنگے ہوٹل میں اچھا کھانا اور کسی کے لیے مہنگا موبائل یا کار پہنچ سے باہر ہے۔ اسی لیے ایک ہی رات میں کروڑ پتی بننے کے خواب دیکھنے سے بہتر ہے کہ حقیقت کا سامنا کریں اور مالی مسائل سے بچنے کے لیے ایک حکمتِ عملی ترتیب دیں۔

یہ فارمولہ ان تمام لوگوں کے لیے بہت ضروی ہے جو فیملی افورڈ نہیں کرتے بلکہ پیسہ کما کر صرف خود پر خرچ کرتے ہیں۔

 

 

روز مرہ کے اخراجات پر نظر

اپنے اخراجات کا ماہانہ تخمینہ لگانے کے ساتھ اپنے روز مرہ کے خرچ پر نظر رکھیں اور جانچیں کہ آپ روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ کتنی رقم خرچ کرتے ہیں۔ کھانے پینے، آمدورفت اور تفریح پر آج آپ کا کتنا خرچ ہوا؟ یہ ایک بورنگ اور تکلیف دہ کام ہو سکتا ہے لیکن آخرکار فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

طویل مدتی سوچ اپنائیں

کیا آپ کو کل یا اگلے ہفتے پھر تفریح یا شاپنگ پر جانا ہے؟ یا پھر کوئی ٹوٹی ہوئی چیز مرمت کروانی ہے؟

کسی بھی ٹوٹی ہوئی چیز کی مرمت کے لیے تب تک باہر نہ جائیں اور خرچ نہ کریں جب تک آپ کو اس کی اشد ضرورت نہ ہو یا اس کے بغیر گزارا نہ ہو۔ کیونکہ یہ کام آپ اگلے مہینے شاپنگ کے لیے جانے پر بھی خرچ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ نے اچانک پیدا ہو جانے والے خرچے کے لیے پہلے سے کچھ رقم محفوظ کر رکھی ہو تاکہ اگر آپ کو دوسرے دن ہی مارکیٹ جانا پڑتا ہے تو ضرورت سے زیادہ خرچ نہ ہو۔

 

 

فتنہ سے بچیں

شاپنگ کرتے ہوئے یہ ضرور سوچیں کہ کیا آپ کو اس نئے کپڑے، جیولری، موبائل فون کی ضرورت ہے یا آپ اس لیے خرید رہے ہیں کہ آپ کے حلقہ احباب میں بہتر سے بہترین کو ترجیح دی جاتی ہے اور آپ بھی اسی دوڑ میں شامل ہیں۔ اگر جواب ہاں ہے تو یہ ایک الارمنگ سائن ہے جو کبھی بھی آپ کو مالی مسائل سے نہیں نکلنے دے گا۔ اکثر خواتین شاپنگ ویب سائٹس پر بہت وقت صَرف کرتی ہیں اور ایک کلک پر آسانی سے آرڈر کرنے کی سہولت انہیں اچھی خاصی خریداری کروا دیتی ہے۔ بہتر ہے کہ وقت گزاری کا کوئی بہتر حل تلاش کریں جس سے آپ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو۔

 

 

غیر ضروری اشیاء کی فروخت

وہ سب فروخت کر دیں جس کی آپ کو مزید ضرورت نہیں ہے۔ کبھی کبھی آپ ایسی چیزیں خریدتے ہیں جن کی آپ کو حقیقت میں ضرورت نہیں ہوتی یا پھر محدود عرصہ کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

آپ انہیں سیکنڈ ہینڈ سیلز ویب سائٹ یا مقامی مارکیٹ میں آسانی سے فروخت کر سکتے ہیں۔

 

 

بجٹ بنانے میں دوسروں کی مدد

اپنے بجٹ کو یاد رکھنے اور اس پر غور و فکر کرنے کے لیے ایک دلچسپ عمل یہ بھی ہے کہ آپ اپنی فیملی یا دوستوں کو گھریلو بجٹ بنانے کے ساتھ ساتھ ذاتی اخراجات میں کمی لانے کے لیے مدد کریں، اگر آپ سمجھیں تو یہ خود کی اصلاح کا ایک بہترین طریقہ ہے

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago