Sustainable development

امارات گروپ نے دنیا کی سب سے چھوٹی کاربن رپورٹ متعارف کرا دی

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں امارات گروپ پائیدار اور سبز ترقی کے لیے بلاشبہ ایک لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے۔  ماحولیاتی، سماجی اور گورننس(ESG) کے اصولوں کو مربوط کرنے کے لیے امارات نے دنیا کی سب سے مختصر کاربن رپورٹ متعارف کرائی ہے۔ اور اس رپورٹ کا سائز صرف 1.5 انچ یعنی 3.8 سینٹی میٹر ہے۔ جس کے تحت امارات گروپ نے کاربن فوٹ پرنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ رپورٹ ایک پُرجوش نظم کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے۔ نیز اس میں پاکستان کے لیے ہرے بھرے اور سرسبز ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ جبکہ پچھلی طرف ایک کیو آر کوڈ، اسکین کے لیے موجود ہے۔ اس نظم پر ایک ںظر ڈالتے ہیں۔

 

نظم

چھوٹی سی رپورٹ ہے بَڑھیا

جیسے کوزے میں بند دریا

بات بہت تفصیلی ہے

موسم کی جو تبدیلی ہے

کاربن ہے نقصان کی طاقت

مقصد ہے جہان کی صحت

کاغذ ہے کاربن کی نشانی

جس سے بڑھتی ہے کہانی

ہمارا عزم دنیا کو بچانا

مقصد کو آگے لے جانا

ترقی نصب العین کریں

کیو آر کوڈ سکین کریں

 

 

ای ایس جی سماجی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے تین بنیادی عوامل کا حوالہ دیتا ہے۔ لہٰذا اس سے مراد کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی، سماجی اثرات، انسانی حقوق، کمیونٹی کی شمولی۔ اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کو فروغ دینے جیسے میٹرکس کا ایک مجموعہ ہے۔

امارات نے ESG سے متعلق متعدد اہم اقدامات متعارف کروائے ہیں۔ جیسا کہ تعمیر سے تعلیم جو زیر تعلیم علاقوں میں پسماندہ اسکولوں کی بحالی کے لیے تعمیراتی ملبے کے دوبارہ استعمال کو فروغ دیتا ہے۔ اسی طرح بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی مہم۔ جس کے تحت گروپ نے اپنے مرکزی پراجیکٹ "اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن” میں 2 لاکھ سے زائد درخت لگائے ہیں۔

امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کا اس موقع پر کہنا تھا۔ کہ ’’موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پانچویں ملک کے طور پر، پاکستان میں سبز اقدامات میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔  تاہم دنیا کی سب سے چھوٹی رپورٹ زمین پر کاربن فوٹ پرنٹ کے اثرات کے بارے میں آگاہی کی اہمیت سے متعلق بلاشبہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ‘‘

سالانہ رپورٹ میں، امارات نے اپنے دفاتر کی عمارتوں سے سال بھر میں کاربن کا کل اخراج تقریباً 8325.03 میٹرک ٹن CO2e (کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی) ہونے کا انکشاف کیا۔

 

امارات کی کیلکولیشن کا عمل 4 طریقہ کار پر مشتمل ہے

  1. دفتری عمارتوں کی توانائی کی کھپت جیسا کہ بجلی، قدرتی گیس، وینٹیلیشن اور موسمیاتی کنٹرول۔ اور دیگر ہیٹنگ/کولنگ فیول کی استعمال پر جامع ڈیٹا کا مجموعہ۔
  2. اخراج کے عوامل کا استعمال کرتے ہوئے کاربن کے اخراج میں توانائی کی کھپت کے ڈیٹا کو تبدیل کرنا۔
  3. اسی طرح دیگر غیر توانائی کے ذرائع۔ جیسا کہ نقل و حمل، فضلہ کو ٹھکانے لگانے، اور پانی کی کھپت سے کاربن کے اخراج کا حساب۔
  4. دفاتر کی عمارتوں کے کل کاربن فوٹ پرنٹ حاصل کرے کے لیے، ان ذرائع سے تمام کاربن کے اخراج کا مجموعہ۔

کاربن میں کمی کے اہداف

ملکی سطح پر کی گئی کاوشوں کی طرح امارات گروپ کا مقصد شاداب پاکستان ہے۔ یعنی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو جاری رکھنا ہے۔ علاوہ ازیں اس کا مقصد سال 2030 تک 50 فیصد تک مزید کمی کرنا ہے۔

امارات گروپ کے ای ایس جی اقدامات اور کاربن فوٹ پرنٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ابھی مکمل کاربن رپورٹ پڑھیں۔ چھوٹی ہے۔ تاہم یہ ایک سبز اور مزید پائیدار دنیا کے لیے ایک اہم اثر رکھتی ہے۔

To Read the Full Report: Click Here

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago