خیبر پختونخوا حکومت کی ہائی ویز کی بحالی کے لیے 1.6 ارب روپے کی منظوری

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقدہ خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل کے اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے سالانہ مینٹینینس پلان کے لیے 1.6 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اجلاس میں حکام کوہدایت کی گئی کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مینٹینینس پلان کے تحت مختص فنڈز اور کاموں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ ہائی ویز کی بحالی کے پلان پر 1.6 ارب روپے لاگت آئے گی جس میں سے 1.2 ارب روپے صوبائی حکومت جبکہ 47 کروڑ 20 لاکھ روپے اتھارٹی اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔

سالانہ مینٹننس پلان کے تحت صوبہ بھرمیں تقریباً تین ہزار کلومیٹر لمبی سڑکوں اور شاہراہوں کی دیکھ بھال کی جائے گی جس میں ان سڑکوں کی ضروری مرمت، سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی، نئے ٹول پلازوں کی تعمیر، اتھارٹی کیلئے فیلڈ آفس کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔

علاوہ ازیں کونسل نے صوبے کے چار مختلف مقامات پر سڑکوں کو اتھارٹی کی تحویل میں دینے کی بھی منظوری دی تاکہ ان کے بہتر انتظام اور دیکھ بھال یقینی بنائی جاسکے۔

ان سڑکوں میں 35 کلومیٹر شرینگل پتراک روڈ، 126 کلومیٹر ٹوپی بونیر روڈ، 85 کلومیٹر تھاکوٹ دربند روڈ اور 61 کلومیٹر بنوں میرانشاہ روڈ شا مل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago