ایل ڈی اے نے لینڈ یوز کے نئے قوانین متعارف کر دیے

لاہور: لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کے لئے موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل ڈی اے نے نئے لینڈ یوز ریگولیشنز متعارف کردیئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نئی کمرشلائزیشن پالیسی کی تفصیل سے اتھارٹی کے وائس چیئرمین اس ایم عمران نے میڈیا کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ایل ڈی اے نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کے بعد کاروبار دوست قواعد و ضوابط متعارف کروائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان قواعد و ضوابط کی تشکیل کی بنیادی وجہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع کی تشکیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوانین وزیر اعلی کی نگرانی میں تیار کرائے ہیں جس میں شہر کی کاروباری سرگرمیوں کے علاوہ نئے منصوبوں کے آغاز کے لئے بھی غیر معمولی مراعات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ضوابط کے تحت مخصوص قسم کی خدمات اور نجی طریقوں کو کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مطلع کیا کہ انجینئرز، ڈاکٹرز، آرکیٹیکٹس اور معتدد شعبوں سے وابستہ کنسلٹنٹس کو کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کے بغیر اپنے مکانات کا 25 فیصد احاطہ پیشہ ورانہ امور کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن پر عائد کمرشل فیس معاف کر دی گئی ہے۔

ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین نے بتایا کہ تاجر برادری کی سہولت کے لئے اقساط میں کمرشلائزیشن فیس جمع کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ان قسطوں کی ادائیگی اب دو سال کی بجائے تین سال کے عرصے میں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھروں کے قریب لوگوں کی سہولت کے لئے رہائشی زون میں اسپتالوں، ڈے کیئر سنٹرز اور کلبز کے قیام کی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے لاہور ڈویژن میں 48 نئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی گئی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago