Everyday News

لاہور: ایل ڈی اے کا بند روڈ پر تعمیراتی کام تیز کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے بند روڈ پر جاری ’کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور‘ منصوبے کے ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے اضافی وسائل کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ پراجیکٹ سائٹ کے دورے کے دوران ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا نے پیکج 1 (بابو صابو اور سگیاں کے درمیان) اور پیکج 2 (سگیاں اور نیازی چوک کے درمیان) پر کام کا معائنہ کیا۔ دونوں پیکجز کے کنٹریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کے دوران پراجیکٹ کے دونوں پیکجز پر کام کو تیز کرنے کا پلان پیش کیا گیا۔ ڈی جی نے پیکج 2 کے ٹھیکیدار سے کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے مشینری اور لیبر سمیت مزید وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کےمطابق ایل ڈی اے کے چیف انجینئر اسرار سعید، کنٹریکٹرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے انہیں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ پیکج 1 کا 42 فیصد جبکہ پیکج 2 کا 25.5 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے شاہدرہ چوک کا دورہ کیا۔ اور نئے تعمیر ہونے والے فلائی اوور کے ارد گرد ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ اس میگا پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے باقی ماندہ کام بشمول شجرکاری، سائیڈ روڈ اور ڈرین کی تعمیر کو تیز کیا جائے۔ ڈی جی نے انہیں بتایا کہ شاہدرہ چوک پر ٹریفک پولیس کے تعاون سے ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago