Everyday News

راولپنڈی: نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ پر ترقیاتی کام کا جلد آغاز متوقع

راولپنڈی: پنجاب کے نگراں وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کے مطابق نالہ لئی ایکسپریس وے اور زچہ و بچہ کے اسپتال کے لیے فنڈز موصول ہو گئے ہیں۔ لہٰذا ان اہم منصوبوں پر جلد ہی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ناصر نے یہ اعلان حالیہ بارشوں کے بعد گوالمنڈی اور آریہ محلہ میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون کنور دلشاد، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ، راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (RDA) کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ وفد نے علاقے میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مزید یہ کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ حکام بھی معائنے کا حصہ تھے۔

جائزہ کے دوران ڈاکٹر ناصر نے شدید بارشوں کے امکان کے پیش نظر احتیاط کی ضرورت پر زور دیا۔

نیز انہوں نے نشاندہی کی کہ جب 150 ملی میٹر بارش ہوتی ہے تو راولپنڈی کو اکثر اربن فلڈنگ کے خطرے کا سامنا ہوتا ہے۔ تاہم 200 ملی میٹر سے زائد بارش کے باوجود نالے اوور فلو نہ ہونے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

علاوہ ازیں، وزیر نے نالہ لئی کے قریب غیر ذمہ دارانہ کچرے کو ٹھکانے لگانے اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ، انہوں نے انکشاف کیا کہ پانی کے بہاؤ کی نگرانی کے لیے ڈرون استعمال کیے جا رہے ہیں، جو موثر انتظام اور احتیاطی تدابیر میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago