Graana News

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب متاثرین میں 6.7 ٹن خوراک تقسیم: این ایف آر سی سی

اسلام آباد: نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی ) کے پلیٹ فارم سے ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.7 ٹن خوراک تقسیم کی جا چکی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ایف آر سی سی کے مطابق اب تک مجموعی طور پر1605.8 ٹن غذائی اشیاء اور 8838728 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں جبکہ 574 ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے 4653 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

این ایف آر سی سی کے مطابق ملک کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ملک میں سیلاب سے مجموعی طور پر 12716 کلومیٹر سڑکوں اور 374 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سندھ کے قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین،بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلمگسی، بولان، صحبت پور اور لسبیلہ ،کے پی میں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

اب تک 574 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر پروازیں چلائی گئیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5 پروازوں کے ذریعے 6.7 ٹن امدادی اشیاء سیلاب متاثرین تک پہنچائی گئی اور اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4653 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 147 ریلیف کیمپ اور 218 ریلیف کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

اب تک 9597.5 ٹن کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ 1627.3 ٹن غذائی اشیاء اور 8851438 ادویات اکٹھی ہوئیں جبکہ 9476.9 ٹن خوراک 1605.8 ٹن غذائی اشیاء اور 8838728 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔

اب تک 300 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ملک بھر میں 319,867 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور 3 سے 5 دن کی مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

پاک بحریہ نے پورے ملک میں 04 فلڈ ریلیف سینٹرز اور 18 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں۔

ان ریلیف مراکز نے مختلف اضلاع میں 1617 ٹن راشن، 5642 ٹینٹ اور 719,081 لیٹر منرل واٹر تقسیم کیا ہے۔

اس کے علاوہ 11 ٹینٹ سٹی بھی قائم کیے گئے ہیں۔

مزید برآں پورے پاکستان میں تعینات پاک نیوی کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے پھنسے ہوئے 15393 افراد کو بچایا ہے۔

اب تک 63 پروازوں میں 475 پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا اور راشن کے 4811 پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔

پاک بحریہ کی 08 غوطہ خورٹیموں نے پاکستان بھر میں متاثرہ علاقوں میں 27 ڈائیونگ آپریشنز بھی کیے ہیں۔

پاکستان نیوی نے 71 میڈیکل کیمپ بھی لگائے ہیں جن میں اب تک 73734 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4853 خیمے، 431986 فوڈ پیکجز، 3231.45 ٹن راشن، 244695 لیٹر میٹھا پانی فراہم کیا ہے۔

مزید یہ کہ پی اے ایف نے 45 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں اب تک 59296 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے جبکہ 19807 افراد کی رہائش کے لیے 20 ٹینٹ سٹی اور 54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

پی اے ایف نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 258 اڑانیں بھی کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 101 افراد کو نکالا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago