Everyday News

سی ڈی اے کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، فائرنگ اور پتھراؤ سے افسران زخمی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے میرابیری (چونترہ) میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی طرف سے سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس پر فائرنگ اور پتھراﺅ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان زخمی ہوئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں سی ڈی اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے میرا بیری(چونترہ) میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے انفورسمنٹ، لینڈ و بحالیات، پولیس نے اسلام آباد انتظامیہ کی معاونت سے آپریشن کا سلسلہ شروع کیا۔ آپریشن کے دوران 5 حویلیاں گرائے جانے کے بعد شر پسند عناصر نے فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا، جس سے مظاہرین میں شامل ایک شخص زخمی ہوا۔

 واضح رہے کہ 2004 کے بعد سے بسنے والے گھروں کو گرانے کے لیے وہاں کے حقیقی متاثرین کے ساتھ مذاکرات بھی کیے گئے تھے۔  مذاکرات کے بعد آج آپریشن کے آغاز میں حقیقی متاثرین کی آڑ میں غیر مقامی افراد نے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے فائرنگ کی۔

علاوہ ازیں یہ کہ میرا بیری ( چونترہ) کا لینڈ ایوارڈ 1969 میں ہوا ۔ ایکوائر کردہ اراضی کے متبادل متاثرین کو بحالیاتی فوائد اور معاوضہ جات کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔ 1985 کے سپارکو کے موجودہ نقشے کے مطابق کُل 30 گھر موجود تھے۔ 2004 میں جب یہ زمین سی ڈی اے نے مزید استعمال کے لیے متعلقہ ادارے کو دی تو اس وقت 342 گھر تھے۔ اس وقت بمشکل 15 سے 20 خاندان ہیں جو وہاں کے مقامی اور حقیقی متاثرین ہیں۔ باقی 80 فیصد لوگ غیر مقامی ہیں۔ یا باہر سے آ کر آباد ہو ئے ہیں، جنہوں نے یا تو اسٹام پیپر کے ذریعے سی ڈی اے کی ایکوائر کردہ زمین خریدی ہے۔ یا مقامی لوگوں کے گھر وں میں کرایہ پر رہ رہے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago