Everyday News

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ملک کی ترقی اور منصوبہ بندی میں معاون

اسلام آباد: ملک میں جاری ساتویں مردم شماری منصوبہ بندی اور ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔ مردم شماری میں تمام معلومات کے ذریعے یہ ممکن بنایا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں مردم شماری ڈیجیٹل طریقے سے کی جا رہی ہے۔ اور اس میں خود گنتی کا آپشن بھی شامل ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے فراہم کردہ تکنیکی مدد کے ساتھ، خود گنتی کے پورٹل کو عوام کی طرف سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

فہرست سازی کے مرحلے کے دوران، رہائشی اور اقتصادی اکائیوں کو جیو ٹیگ کیا گیا۔ ساتھ ہی بین الاقوامی معیار کے مطابق معاشی سرگرمیوں کی درجہ بندی بھی کی گئی۔

مزید برآں، مردم شماری کا آخری مرحلہ، جس میں گھر کے افراد، آبادیاتی خصوصیات، اور سماجی اقتصادی اشاریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شامل ہے۔ 12 مارچ کو شروع ہوا اور 4 اپریل تک جاری رہے گا۔

مردم شماری میں پاکستانیوں کے قومی شناختی نمبر لیے جائیں گے۔ تاہم تمام افراد کو شمار کیا جائے گا۔ چاہے وہ شناخت فراہم کرنے سے قاصر ہوں۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) کی تکنیکی ٹیم معیار اور پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا کا تجزیہ اور جائزہ لے رہی ہے۔ کوالٹی ایشورنس کو یقینی بنانے کے لیے پوسٹ شماری سروے کا استعمال کر رہی ہے۔ پی بی ایس نے فیلڈ سٹاف کو تکنیکی مدد اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ضلع اور تحصیل دونوں سطحوں پر مردم شماری کے معاون مراکز بھی قائم کیے ہیں۔

مزید برآں، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔جن میں ریئل ٹائم مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کی فراہمی، مدد اور تجاویز کے لیے کال سینٹر کا قیام شامل ہے۔

تاہم، بعض حلقے غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلا رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ معلومات کے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago