Graana News

جنوبی پنجاب کے ترقی یافتہ شہر ملتان میں نئے شاہ رکنِ عالم گیٹ کا افتتاح

پنجاب کے قدیم اور تاریخی دروازوں پر قائم، مدینۃ الاولیاء کہلائے جانے والے شہر ملتان میں ایک نئے گیٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جسے نئے شاہ رکنِ عالم گیٹ کا نام دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر شعیب انور کیانی، ستارۂ امتیاز (ملٹری) نے شاہ رکن عالم گیٹ اور فاطمہ جناح ایونیو کا افتتاح کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان کی قومی شاہراہ N5 پر واقع شاہ رکنِ عالم گیٹ ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ گیٹ خاص طور پر ڈی ایچ  اے ملتان کے رہائشیوں اور جنوبی پنجاب کے درمیان براہ راست زمینی رابطے استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر شعیب کیانی ستارۂ امتیاز (ملٹری)نے کہا کہ شاہ رکن عالم گیٹ کے کھلنے سے موٹروے M4 کی طرف جانے والے مسافروں کے لیے فاصلے اور وقت میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ میگا روڈ انفراسٹرکچر اور راستوں کی بحالی ڈی ایچ اے ملتان کی پہچان ہے۔ جو اسے ایک خود کفیل کمیونٹی بناتی ہے۔ افتتاحی تقریب میں کمشنر ملتان ڈویژن، تاجروں، رئیلٹرز، ایم سی سی آئی کے صدور اور ڈی ایچ اے ملتان کے رہائشیوں نے شرکت کی۔ جنھوں نے ڈی ایچ اے ملتان کے اس سنگ میل کو عبور کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈی ایچ اے ملتان واحد ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے جو نیشنل ہائی وے سے منسلک ہے اور پاکستان کی دیگر عظیم شاہراہوں میں شمولیت اختیار کر رہا ہے۔ اور یہ منصوبہ موٹر وے M4  پر خانیوال انٹرچینج سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago