Graana News

سیلاب کی تباہ کاریاں، ملک کو دس ارب ڈالر سے زائد نقصان کا سامنا

اسلام آباد: پاکستان میں مون سون کی غیرمعمولی بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے پیشِ نظر ملک کو ریکارڈ نقصان کا سامنا ہے۔ اس تباہی اور نقصان کے باعث اب تک 1136 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اس قدرتی آفت سے خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کی تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہوئی۔

 

نقصانات کی بات کی جائے تو وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ان علاقوں میں اب تک دس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

 

این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک ملک کے 110 اضلاع کے ساڑھے 10 لاکھ سے زائد مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرین کے سات لاکھ سے زائد مویشی بہہ گئے ہیں، جبکہ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا اور سبزیوں کی قیمتیں میں اضافہ اور عدم دستیابی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ جس سے نمٹنے کے لئے حکومت سبزیوں کی فوری درآمد کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

 

 

 سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے ۔ جہاں 23 اضلاع آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں۔ جبکہ ایک کروڑ 45 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثرین میں شامل ہے۔

صوبہ بلوچستان کے 34 اضلاع میں 91 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔

پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے 8 اضلاع اور وہاں کی 50 لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں نے متعدد اضلاع کو متاثر کیا۔ 33 اضلاع میں سیلاب سے 43 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago