Everyday News

پاکستان چین کو چار ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں پُرعزم

اسلام آباد/بیجنگ: چین میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ  رواں سال کے پہلے سات ماہ میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں غیر یقنی حد تک اضافہ ہوا ہے اور اگر یہی تسلسل رہا تو پاکستان 4 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انہوں نے بیجنگ میں تاجروں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ہماری برآمدات گذشتہ برس ریکارڈ اضافے کے ساتھ 3 ارب  60 کروڑ  ڈالر رہیں اور اس رفتار کے ساتھ اس سال ہم چار ارب ڈالر کا ہدف عبور کر لیں گے۔

معین الحق نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان سے چین کو برآمدات کو مزید بڑھانے کے لیے حکومتِ پاکستان اور سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارت خانے نے چینی خریداروں اور صارفین کو پاکستانی مصنوعات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے پہلے ہی مختلف شہروں میں پاکستان پویلین قائم کر رکھے ہیں اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت کے لیے جے ڈی ڈاٹ کام  جیسے آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی دیگر مقبول آن لائن پلیٹ فارمز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ چینی آن لائن مارکیٹ جو کہ دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس مارکیٹ ہے، پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے میں ان کا تعاون حاصل کیا جا سکے۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین کی درآمدی دوستانہ پالیسیوں کے پیشِ نظر پاکستانی کاروباری ادارے پاکستانی اشیاء کی فروخت کے لیے آف لائن اور آن لائن پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جولائی کے مہینے میں دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت میں کمی کے باوجود چین کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago