Graana News

ای کامرس مرچینٹس کی تعداد میں تین سال کے دوران 218 فیصد اضافہ

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینکوں کے ساتھ رجسٹرڈ ای کامرس مرچنٹس کی تعداد میں تین سال کے دوران 218 فیصد اضافہ ہوا۔ ای کامرس تاجروں کی تعداد 1398 سے بڑھ کر4445 تک پہنچ گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2019ء کے اختتام پر بینکس کے ساتھ دجسٹرڈ ای کامرس مرچینٹس کی تعداد 1398 تھی جو مارچ 2020ء کے اختتام تک 1559 تک پہنچ گئی۔

اس طرح ایک سال کے عرصے میں رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد میں 161 یعنی 11.51 فیصد اضافہ ہوا۔

مارچ 2020ء کے مقابلے میں مارچ 2021ء کے دوران بینکوں کے ساتھ ای کامرس رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 61.83 فیصد کی شرح نمو سے 1559 سے بڑھ کر 2523 تک پہنچ گئی۔

مارچ 2021ء کے مقابلے میں مارچ 2022ء کے اختتام تک بینکوں کے ساتھ رجسٹرڈ ای کامرس مرچنٹس کی تعداد میں 76.17 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 2523 کے مقابلہ میں 4445 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ تین سال کے دوران بینکوں کے ساتھ ای کامرس کے رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد میں مجموعی طور پر 217.95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ملک میں ای کامرس کے شعبے کی ترقی اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago