ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر  کے ساتھ رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد: حکومت نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایف بی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد کوئی بھی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ سے بزنس نہیں کر سکے گی۔

ادھرفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام غیر محرک جائیدادوں کے مالیاتی تعین کی شرح میں 25 سے 110 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے پراپرٹی کے ویلیوایشن ریٹ میں اضافے کے بعد جائیداد کی منتقلی کی فیس میں بھی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد رہائشی، کمرشل پراپرٹی کے علاوہ اپارٹمنٹس اور فلیٹس کی مد میں زیادہ سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کرنا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بغیر رجسٹریشن کے کسی بھی قسم کی غیر منقولہ پراپرٹی کی ٹرانسفر یا رجسٹریشن بھی نہیں ہو سکے گی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق یہ شرط تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز اور کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر لاگو ہوگی جبکہ اس کا اطلاق رہائشی یا کمرشل مقاصد کے لیے ڈیویلپمنٹ اسکیموں پر بھی ہوگا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ایسے تمام افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے قوانین کے تحت کاروائی ہوگی۔

ایف بی آر نے کیپٹل ویلیو ٹیکس کا دائرہ کار 20 شہروں سے بڑھا کر اب 40 شہروں تک کر دیا ہے۔ ان شہروں میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی جی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago