Graana News

سیونتھ ایونیو انٹرچینج انڈرپاس جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا: سی ڈی اے

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ سیونتھ ایونیو انٹرچینج پر موجود انڈرپاس جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس سے قبل سیونتھ ایونیو پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے ٹیم کی انتھک محنت کے باعث انٹرچینج کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے اور اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں انڈرپاس بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم دیگر تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ یہ سی ڈی اے کے چند منصوبوں میں شامل تھا جو وقت پر مکمل ہو گئے ہیں۔

گزشتہ سال جولائی میں 1 ارب 70 کروڑ روپے لاگت پر مشتمل مذکورہ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا۔ یہ انٹرچینج سیونتھ ایونیو، سری نگر ہائی وے، خیابانِ سہروردی اور آبپارہ کے قریب گارڈن ایونیو کے سنگم پر بنایا گیا ہے۔

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے مذکورہ منصوبے کا افتتاح ممکن ہے۔ منصوبے کا ٹھیکہ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کو دیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں سی ڈی اے چیئرمین نے سری نگر ہائی وے پر ایلیویٹڈ یوٹرن کے ڈیزائن مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ حکام کے مطابق گزشتہ سال سی ڈی اے نے سرینگر ہائی وے پر پشاور موڑ سے ترنول تک متعدد یو ٹرن بنائے تھے تاکہ ٹریفک کی روانی ہموار ہو سکے۔ تاہم، ٹریفک سگنل ہٹانے کے بعد، مصروف ترین شاہراہ کو حادثات سے بچانے کے لیے سی ڈی اے چیئرمین نے ہائی وے پر ایلیویٹڈ یو ٹرن کے ڈیزائن کو مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago