Graana News

گذشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کے حجم میں 25.51 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد: گذشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں 25.51 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی حجم 31.76 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2021-22 کے دوران برآمدات کا حجم 31.76 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ مالی سال 2020-21 میں 25.30 ارب ڈالر کے برآمدی حجم سے 25.51 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2021-22 کے دوران پاکستان نے 80 ارب ڈالر (14.25 کھرب روپے) کی ریکارڈ درآمدات کیں جو کہ مالی سال 2020-21 میں 25.3 ارب ڈالر (8.98 کھرب روپے) کی برآمدات سے 41.93 فیصد زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ریکارڈ برآمدات کے باوجود ملک بدستور تجارتی عدم توازن کا شکار ہے کیونکہ ملکی درآمدات میں کمی واقع نہیں ہو رہی۔

ملک کا مجموعی تجارتی خسارہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 55.29 فیصد (17.18 ارب ڈالر) کے اضافے کے بعد 48.26 ارب ڈالر (8.6 کھرب روپے ) تک بڑھ گیا ہے۔

ملک کے تجارتی خسارہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر57 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مالی سال 2022 میں ملکی برآمدات میں 57 فیصد اور درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر43 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

جون میں تجارتی خسارہ 4.85 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ گذشتہ سال جون میں 3.55 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2022 میں ملکی برآمدات کا حجم 31.85 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومالی سال 2021 سے 27 فیصد زیادہ ہے جبکہ مالی سال 2021 میں ملکی برآمدات کا حجم 25.16 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون میں برآمدات سے ملک کو 2.89 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ سال جون کے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

گذشتہ سال جون میں ملکی برآمدات کا حجم 2.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022 میں درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر43 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالی سال 2022 میں ملکی درآمدات کا حجم 80.51 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومالی سال 2021 میں 56.12 ارب ڈالرتھا۔

جون میں ملکی درآمدات کا حجم 7.74 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگذشتہ سال جون کے 6.28 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago