Categories: Construction

بہترین تعمیراتی مٹیریل خریدنے سے قبل کن پہلوؤں کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے؟

بہتر سے بہترین کی تلاش نے زمانہ قدیم کے انسان کو آج کے ترقی یافتہ دور میں دھکیل دیا ہے اور پیدا ہونے سے لے کر مرتے دم تک انسان ترقی کی اسدوڑ میں خود کو غیر دانستہ طور پر شامل رکھتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تعمیراتی شعبے میں آج تک جتنی بھی ترقی دیکھنے میں آئی وہ انسان کی ترقی پسندانہ فطرت کی بدولت ہی ممکن ہوئی ہے۔  ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر سے بہترین گھروں، دفاتر اور عمارتوں کی تعمیرات میں تبدیلیاں ترقیاتی دور میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوئی ہیں۔

خوشیوں کا گہوارہ ایک گھر اور آسمان کو چھوتی بلند بالا کثیرالمنزلہ عمارتیں مٹیریل کی پائیداری اور معماروں کی انتھک محنت کا آئینہ دار ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہترین تعمیراتی مٹیریل خریدنے سے قبل کچھ اہم پہلوؤں کو مدِنظر رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔

 

تعمیراتی منصوبہ بندی

زندگی کے کسی بھی شعبے میں کامیابی کا انحصار پیشگی مربوط منصوبہ بندی پر ہوتا ہے اور یہی پہلو کسی بھی منصوبے کی بروقت اور کامیاب تکمیل کی ضمانت ہوتا ہے۔

گھر کی تعمیر سے قبل ضروری ہے کہ آپ تعمیراتی مٹیریل کے معیار سے متعلق اچھی طرح سوچ بچار اور کسی ماہرِ تعمیرات کے ساتھ مشورہ کر لیں۔ تعمیرات میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی ایک فہرست تیار کریں اور اس فہرست کا بغور جائزہ لیں تاکہ تعمیراتی عمل کے آغاز سے قبل تمام ضروری مٹیریل کی مطلوبہ مقام پر پہلے سے موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

ضرورت کے مطابق مٹیریل کی مقدار کا تعین کرنا

اپنے گھر کی تعمیر اور رقبے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ تخمینہ لگانا بہت ضروری ہے کہ آپ کو کس مٹیریل کی کتنی مقدار میں ضرورت ہے اور یہ مشورہ آپ کسی ماہرِ تعمیرات سے بھی لے سکتے ہیں جس کی بدولت آپ کو مٹیریل پر آنے والے خرچ کا تخمینہ لگانے میں آسانی ہوگی۔

 

 

مارکیٹ کا دورہ

خریداری سے قبل مارکیٹ میں دستیاب مٹیریل کا جائزہ لینا اتنا ہی ضروری ہے جتنا گھر کی تعمیر کے لیے ایک مربوط منصوبہ بندی۔ سیمنٹ، ریت، بجری اور سریے سے لے کر دیواروں پر کیا جانے والا رنگ و روغن تک اس ضمن میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

کسی بھی مٹیریل کے معیار کا اندازہ صرف اس کی قیمت سے نہیں لگایا جا سکتا بلکہ سستے نرخوں پر دستیاب مٹیریل بھی کبھی کبھار مہنگے مٹیریل کی بدولت زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔ اسی لیے سمجھداری سے کی گئی جانچ پڑتال آپ کو بہترین فیصلے کی طرف لے جا سکتی ہے۔  تعمیراتی مٹیریل کے بارے میں اچھی معلومات رکھنے والے کسی دوست یا عزیز کو بھی آپ اپنے ہمراہ مارکیٹ خریداری کے لیے لے جا سکتے ہیں۔

 

 

معیاری مٹیریل کا انتخاب

نئے گھر کی تعمیر ہو یا پرانے گھر کی مرمت، اگر آپ کو لکڑی کا کام کروانا ہے تو معیاری لکڑی کا انتخاب ایک ایسا مرحلہ ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ آپ کو بہترین نتائج دے سکتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی کام شروع کروانے سے قبل آپ نے جس لکڑی کا انتخاب کیا ہے، عملی طور پر مٹیریل کے انتخاب کے دوران اس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

اسی طرح پینٹ اور رنگ و روغن کے جس شیڈ کا انتخاب آپ نے کیا ہے اسے لگائے جانے کے بعد بھی وہی شیڈ نظر آئے۔

یاد رکھیئے پینٹ یا رنگ و روغن کے شیڈ مخلتف برانڈز میں مختلف ہوتے ہیں اس لیے کام کے دوران کبھی بھی برانڈ تبدیل نہ کریں۔

 

ٹھیکیدار سے مشورہ

ایک بہترین ٹھیکیدار بھی بہترین مٹیریل کی خریداری میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹھیکیدار عمومی طور پر تعمیراتی مٹیریل کے بارے میں اچھی معلومات رکھتے ہیں اور تعمیراتی مٹیریل کی فروخت سے منسلک لوگوں سے ان کے اچھے روابط قائم ہوتے ہیں۔

بااعتماد اور سمجھدار ٹھیکیدار پر آپ مٹیریل کے انتخاب اور خریداری کی ذمہ داری عائد کر سکتے ہیں یا پھر خود اس کے ہمراہ مارکیٹ جا کر یہ کام سر انجام دے سکتے ہیں۔

 

 

بہترین سینٹری فٹنگ

گھر کی تعمیر کے لیے خریدے جانے والے بیش قیمت مٹیریل کے ساتھ سینٹری فٹنگز سے متعلق سامان پر کبھی بھی سمجھوتہ نہ کریں اور غیر معیاری سامان نہ خریدیں۔ کیونکہ مہنگے اور بہترین مٹیریل کے ساتھ اگر آپ غیر معیاری سینٹری کا سامان نصب کریں گے تو چند مہینوں یا سال میں آپ کو پائپوں کے ناکارہ ہونے کے سبب زیرِ زمین بہتے پانی کی وجہ سے دوبارہ کھدائی کی ضرورت پیش آ سکتی ہے جو نہ صرف معیاری مٹیریل کا نقصان بلکہ اس پر دوبارہ خرچ اور وقت کے ضیاع کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

 

با اعتماد سپلائر یا وینڈر

معیاری اشیاء کی جانچ پڑتال اور خریدای کا فیصلہ ایک با اعتماد سپلائر کے زریعے پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے۔ تعمیراتی مٹیریل کی فروخت سے متعلق بہترین ساکھ رکھنے والے وینڈر تمام مٹیریل سپلائی کرنے کا کام بھی سر انجام دیتے ہیں۔

بہترین سپلائر آپ کو تعمیری مقام تک مٹیریل پہنچانے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔

 

 

مٹیریل کی میعاد

بہترین مٹیریل کا استعمال سالوں پر محیط آرام اور سکون کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک بار گھر کی تعمیر پر توجہ اور محنت آپ کو طویل عرصے تک کسی بھی قسم کی فکر سے آزادی فراہم کر سکتی ہے۔ اس بے فکری اور سکون کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ نے جس مٹیریل کا انتخاب کیا ہے اس کی معیاد طویل مدتی ہو۔ اس ضمن میں آپ کسی ایسے عزیز یا دوست کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں جو تعمیراتی کام اور مٹیریل کا اچھا تجربہ رکھتا ہو۔

 

 

زیادہ مقدار میں مٹیریل خریدنا

تعمیراتی مٹیریل کی خریداری سے قبل اس پہلو کو مدِ نظر رکھنا نہایت ضروری ہے کہ تعمیر کے دوران مخلتف مراحل پر مٹیریل کی خریداری سے گریز کریں کیونکہ یہ نہ صرف آپ کی جیب پر بھاری پڑے گا بلکہ وقت بھی ضائع ہو گا۔ ہمیشہ مطلوبہ مقدار میں مٹیریل کی خریداری کو یقینی بنائیں جو آپ کو نہ صرف کم قیمت پر دستیاب ہو گا بلکہ بار بار خریداری اور مٹیریل کے معیار کی جانچ سے بھی آپ چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔

 

مقررہ قیمت سے کم قیمت پر استفسار

تعمیراتی سامان کے کاروبار سے منسلک پیشہ ور افراد فروخت کیے جانے والے مٹیریل کی ہمیشہ وہ قیمت آفر کرتے ہیں جس میں ان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔ لیکن تھوڑے سے استفسار اور سوال جواب کی بدولت آپ مقررہ قیمت سے کم قیمت پر مٹیریل کی خریداری ممکن بنا سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago