Decoration

موسمِ بہار کی آمد پر گھر کی آرائش کیلئے چند دلچسپ تجاویز

خیرباد کہتا جاڑا اور دور سے نظر آتی گرمی وہ مقام ہے جسے موسمِ بہار کہتے ہیں۔ رات میں خنکی اور دن میں نکلی دھوپ مزاج میں ایک مسحور کن تبدیلی لاتی ہے۔ سخت سردی سے ٹھٹھرتے دن رات اور یخ بستہ ہوائیں خوشگوار ہوا کے جھونکوں میں بدلنے لگتی ہیں۔ علاوہ ازیں، جا بجا بکھرے خوبصورت رنگوں کے پھول ہمیں اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ فضاء میں بکھری پھولوں کی خوشبو ماحول کو مزید حسین بنا دیتی ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں کے باغات اور پارکوں میں لگی پھولوں کی نمائش شہریوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے، جسے دیکھنے سب آتے ہیں۔ ایسے پرکشش موسم میں کیسے ممکن ہے کہ گھر میں بہار کی آمد کا پتہ نہ لگے۔ لہٰذا، دیکھتے ہیں کہ موسمِ بہار کی آمد پر گھر کی آرائش کیلئے چند دلچسپ تجاویز کونسی ہیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

موسمِ بہار کی آمد پر گھر میں پھول لگائیں

رنگ برنگے اور خوبصورت پھول جس طرح ہر طرف بہار کا پتہ دیتے ہیں۔ اسی طرح گھر کے باغیچے میں بہار کے رنگ پھیلیں گے تو اسے مزید جاذبِ نظر بنائیں گے۔ علاوہ ازیں گھر میں باغیچہ نہ ہونے کی صورت میں آپ گملوں میں پودے لگا سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ حسین موسم کو گھر کے اندر تک لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

 

موسمِ بہار کی آمد اور بسنتی رنگ

اللہ رب العزت نے پاکستان کو سب ہی موسموں سے نوازا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہر طرح کے سیزن سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اور اسی کے مطابق اپنے لباس اور دیگر اشیاء کا انتخاب کرتے ہیں۔ موسمِ بہار کے دوران لباس میں کِھلے ہوئے رنگوں کا انتخاب کیا جائے تو وہ آپ کی شخصیت کو نکھار دیں گے۔ مزید براں، گھر کی سجاوٹ اور تزئین و آرائش میں بھی بسنتی رنگ گھر کو نکھاریں گے۔  بیڈ روم میں آپ رنگ برنگی پھولوں پر مبنی بیڈ شیٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، پردوں اور کُشنز کے لیے بھی شوخ رنگ گھر  میں موسمِ بہار کا پتہ دیں گے۔

 

 

موسمِ بہار کی آمد اور رنگ و روغن

ہمارے ملک کے کچھ علاقوں میں شدید گرمی پڑتی ہے۔ خاص طور پر جون جولائی اور اگست کے مہینے جھلسا دینے والے ہوتے ہیں۔ براہِ راست تپش اور دھوپ کا سامنا چار دیواری میں محصور رہنے پر مجبور کرتا ہے۔ بہار کی آمد ہمیں ایک خوشگوار ماحول فراہم کرتی ہے۔ لہٰذا، موسمِ گرما سے قبل بہار کے خوشگوار موسم کو دل کھول کر انجوائے کریں۔ اس موسم میں گھر کی دیواروں اور اندرونی چھت پر موجودہ روغن کا ایک کوٹ ہو جائے تو گھر کو ایک نیا نظارہ دے گا۔

 

 

موسمِ بہار میں سردی کے آئٹمز کو خیرباد کہیں

جاتی سردی اور آتی گرمی لباس میں بھی تبدیلی لاتی ہے۔ اور ہم قدرے کم مو ٹے کپڑوں اور لحاف کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔ لہٰذا سردی کم ہونے پر بھاری بھرکم کمبل اور رضائیاں لپیٹ کر پھر سے سٹور کی زینت بنا دیں۔ علاوہ ازیں، کوٹ، سویٹرز اور جیکٹس کا استعمال بھی کم ہونے لگتا ہے۔

 

 

اور بیشتر لوگ دن کے اوقات میں جرسی یا سویٹرز وغیرہ کا استعمال کم کر دیتے ہیں۔ جس کی ایک وجہ دن میں دھوپ کے باعث درجہ حرارت کا بڑھ جانا ہے۔ تاہم شام یا رات کے وقت کوٹ اور سویٹرز استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ وہ تمام آئٹمز جو آپ سخت سردی میں استعمال کرتے ہیں، پیک کرنے کے یہی دن ہیں۔ بعد ازاں، آپ سخت گرمی شروع ہونے پر موسمِ گرما کو خوش آمدید کہنے کی تیاری مصروف ہو جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago