Graana News

ترکی پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا خواہشمند

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ترکی کے کمرشل قونصلر نورتین دیمیر کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انکے مطابق  دونوں ممالک میں کئی اشیاء میں دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کی خاصی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 2 سے 5 نومبر تک استنبول میں موسید ایکسپو منعقد ہو رہی ہے اور پاکستانی تاجر برادری کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ترکی کی کاروباری برادری کے ساتھ  روابط کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی نئی راہیں تلاش کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان مشینری اور پرزہ جات، فارماسیوٹیکل، کیمیکل، سیاحت اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو  پارلیمنٹ سے توثیق کے بعد جلد حتمی شکل دی جائے گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں تبدیل ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان، تہران، استنبول ریلوے سروس میں اضافہ کیا جائے۔

کیونکہ اس وقت ترکی سے سامان 45 دنوں میں پاکستان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ماربل اور گرینائٹ اور دیگر قدرتی وسائل کے بہت سے ذخائر ہیں اور کہا کہ ترکی کو چاہیے کہ وہ ان شعبوں میں پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کرے تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

اس موقع پر یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ  پاکستان ترکی کو سافٹ ویئر پراڈکٹس ایکسپورٹ کر سکتا ہے کیونکہ وہ ان مصنوعات کو پہلے ہی کئی

دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ کر رہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے ممکنہ شعبوں کے طور پر آئی ٹی، تعمیرات اور فرنیچر کو بھی اجاگر کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago