Categories: Construction

تعمیرات میں استعمال ہونے والے جدید میٹیریل

شعبہ تعمیرات میں جہاں پائیداری کے معیار ترقی پا رہے ہیں وہیں جدید بنیادوں پر استوار تعمیراتی میٹیریل اور ڈیزائیننگ نے صارفین کو حیرت کے سمندر میں غوطے کھانے پر مجبور کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جدید میٹیریل اور ڈیزائن کے لیے ضروری ہے کہ انہیں نئے طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے استعمال کیا جائے۔

جدید فنِ تعمیر کی بنیاد میٹیریل پر مبنی ہوتی ہے۔ کبھی کبھی ہم وہی مٹیریل جدید طریقوں سے استعمال کر رہے ہوتے ہیں جو پہلے سے زیر استعمال ہوتے ہیں لیکن ان کی اشکال اور ڈیزائن تبدیل ہو جاتے ہیں۔

 

جائزہ لیتے ہیں ان میٹیریلز کا جو موجودہ تعمیراتی دور میں فنِ تعمیر کے نت  نئے طریقوں سے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

 

کنکریٹ

کنکریٹ ایک ایسا مرکب ہے جو بجری اور سیمنٹ کے ساتھ مل کر مخلتف تعمیرات میں استعمال ہوتا ہے۔

کنکریٹ دراصل سیمنٹ کے باریک اور موٹے مجموعوں کا مرکب ہوتا ہے۔ یہ اجزاء ایک مقررہ تناسب میں ترتیب دیتے ہوئے مطلوبہ شکلوں جیسے سلیب، بنیادوں اور کالم میں تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔

تعمیراتی شعبے کے ماہرین کے مطابق کنکریٹ کو جدید فنِ تعمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ کنکریٹ کو مختلف حوالوں سے جدید طرزِ تعمیر میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ مٹیریل عام طور پر عمارت کی بنیادوں، فرشوں اور دیواروں کے فریم بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

 

بانس

بانس دنیا میں تیز ترین اگنے والی فصل میں سے ایک ہے جس کی بے شمار اقسام ہیں۔

یہ تعمیراتی میٹیریل صدیوں سے استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ اس کی تجدید کی بدولت یہ خاص طور پر جدید فنِ تعمیر میں عام پایا جاتا ہے اور ایک انتہائی پائیدار میٹیریل ہے۔ اس کے علاوہ یہ بنیادوں اور آرائشی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے. بہت سے لوگ میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ بانس ایک نازک میٹیریل ہے حالانکہ حقائق اس کے برعکس ہیں اور یہ ایک مضبوط میٹیریل کے طور پر اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے جسے دنیا بھر میں کچھ مضبوط ترین تعمیراتی ڈھانچے بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔  بانس آج کل مخلتف انداز کے ساتھ خوبصورت اور تخلیقی تعمیراتی ڈیزائنوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

اینٹ اور بلاک

اینٹیں اور بلاکس سب سے قدیم لیکن ایک عام استعمال کے تعمیراتی میٹیریل میں سے ایک ہیں۔

تعمیراتی میٹیریل اینٹ بنیادی طور پر دیہاتی مٹی اور دریائی ریت کا بنا ہوا ایک خاص مستطیل نما شکل کا مجسم ہوتا ہے۔ اسے گھروں اور عمارتوں کی تعمیر کے لیے عام استعمال کیا جاتا ہے۔

زمانہ قدیم میں غاروں سے گھروں میں منتقل ہونے والے بنی نوع انسان نے تعمیرات میں پتھروں کا استعمال شروع کیا اور پھر پتھر کو تراشتے ہوئے ایک مستطیل نما شکل میں ڈھال کر دیواروں اور چھتوں کی مضبوطی اور زینت کا حصہ بنایا۔

بلاک بنیادی طور پر تعمیرات میں تخلیقی سوچ کو ڈیزائن میں ڈھالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اینٹیں جدید فنِ تعمیر میں جدت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

 

پلاسٹک

یہ ایک مصنوعی، سستا اور نئی اشکال میں ڈھالا جانے والا مٹیریل ہے جسے مختلف تعمیراتی مصنوعات کی شکل دی جا سکتی ہے۔ پلاسٹک وزن میں ہلکا اور پائیدار ہوتا ہے جو مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہوتا ہے۔ تاہم پلاسٹک پر مبنی کچھ مٹیریل آتش گیر اور درجہ حرارت کے اعتبار سے حساس ہوتا ہے۔ پلاسٹک جدید فنِ تعمیر میں تعمیراتی پائپ، فرش، چھت، اندرونی اور اطرافی پینل میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 

اسٹیل

اسٹیل یعنی فولاد جو زیادہ تر لوہے اور کچھ مقدار میں کاربن پر مشتمل ہوتا ہے۔

اسٹیل ایک مقبول ترین تعمیراتی مٹیریل ہے جو پائیداری کے لحاظ سے ہر قسم کی موسمی اور قدرتی آفات کی سختیوں کو برادشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر بنیادوں اور فریموں کی مضبوطی یقینی بنانے کے لیے عام استعمال ہوتا ہے۔ تاہم اسے بلند و بالا عمارتوں کو جاذبِ نظر بنانے کے لیے بیرونی حصوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں یہ کھڑکی اور دروازوں کے فریم اور ہینڈل بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

ایلومینیم

ایلومینیم چاندی سے مشابہ ایسی سفید دھات ہوتی ہے جو عام طور پر دروازوں اور کھڑکیوں کے فریمز اور پینلز کی تنصیب میں استعمال ہوتی ہے اور یہ جدید فنِ تعمیر میں انتہائی موزوں تعمیراتی میٹیریل میں سے ایک ہے۔ اس میٹیریل کو نصب کرنے میں آسانی اسے انجینئرز کے لیے ایک بہترین انتخاب قرار دیتی ہے۔

 

لکڑی

لکڑی تعمیراتی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والا وہ  واحد مٹیریل ہے جسے نت نئے اور جدید ڈیزائن اور اشکال میں ڈھالا جا سکتا ہے۔

لکڑی کئی صدیوں سے تعمیرات میں استعمال ہوتی آ رہی ہے۔ یہ جمالیاتی طور پر دلکش، پائیدار، ماحول دوست، مضبوط، ساونڈ پرُوف اور گرمی  سے بچاؤ والا مٹیریل ہے۔ یہ خصوصیات اسے جدید فنِ تعمیر میں استعمال ہونے والا ایک بہترین مٹیریل بناتی ہیں۔ لکڑی عام طور پر دیواروں، فرشوں، فرنیچر، بالائی منزلوں اور چھتوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

 

شیشہ

شیشہ دورِ حاضر میں استعمال ہونے والا جدید تعمیراتی میٹیریل ہے جو شفافیت اور خوبصورتی کے عُنصر کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ موسمی شدت کو برداشت کرنےمیں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ شیشہ عام طور پر دیواروں، فرشوں اور چھتوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں سمارٹ گلاس سے لے کر شیشے کی مختلف شکلیں دستیاب ہیں۔ اور اب سرمایہ کار اس میں مزید دلچسپی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

 

سیرامکس

سیرامکس مختلف معدنیات سے بنائے گئے مصنوئی مٹیریل کے طور پر اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔ روایتی سیرامکس عام طور پر مختلف دھاتوں اور معدنیات کو ملا کر بنائے جاتے ہیں۔ سیرامکس عام طور پر مضبوط اور پائیدار جبکہ نمی، گرمی اور آگ سے بچاؤ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سیرامکس کو جدید فنِ تعمیر میں کاؤنٹر ٹاپس، سِنک، فرش کی ٹائلیں، فائر پلیسز اور دیگر تعمیراتی مصنوعات مثلاَ اینٹیں بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پتھر

پتھر سب سے قدیم اور مضبوط تعمیراتی میٹیریل میں سے ایک ہے۔ صدیوں استعمال کے بعد پتھر آج بھی جدید تعمیراتی مٹیریل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ تعمیراتی مٹیریل جدید فنِ تعمیر میں بہت اقسام، رنگوں اور سائز میں دستیاب ہونے کی بدولت عام استعمال کیا جاتا ہے۔ قدرتی پتھر عام طور پر دیواروں، فرشوں، بنیادوں اور دیگر تعمیرات میں استعمال ہوتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago