Graana News

گرانہ پراپرٹی فیسٹیول کا ایکسپو سینٹر لاہور میں شاندار انعقاد، بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت

پاکستان کی پہلی آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس گرانہ ڈاٹ کام کے زیرِ اہتمام گرانہ پراپرٹی فیسٹیول لاہور کے ایکسپو سینٹر میں شاندار انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں زندہ دلان کے شہر کے باسیوں سمیت مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چیئرمین امارات گروپ اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ پراپرٹی فیسٹیول کی کامیابی عوام کی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت پر یقین بحال کرنے کی گرانہ ڈاٹ کام کی کاوش پر ایک مہرِ تصدیق ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اِس ایونٹ سے یہ بات ثابت ہوئی کہ اگر آپ نیک نیتی اور دل جمعی کے ساتھ پاکستان کی خدمت کو یقینی بنائیں تو ہر لحاظ سے عوام آپ کو پذیرائی بخشتی ہے۔

گروپ ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید نے پراپرٹی فیسٹیول لاہور میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت پر لاہور کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گرانہ ڈاٹ کام ایسے مزید ایونٹس کا ہونا یقینی بنائے گا۔

ایونٹ میں معروف کرکٹر وسیم اکرم اور اداکار شان شاہد نے خصوصاً شرکت کی۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں آئے روز لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے تاہم گرانہ ڈاٹ کام اور ایجنسی 21 کی کاوشوں سے اُن مسائل کا تدارک ہورہا ہے۔

اداکار شان شاہد نے ایک کامیاب پراپرٹی فیسٹیول کے انعقاد پر گرانہ ڈاٹ کام کو مبارک باد دی اور کہا کہ اُنہوں نے اِس ایونٹ میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت خلافِ توقع تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 7 مئی (بروز ہفتہ) صبح دس بجے ہوا اور دونوں روز یعنی 7 اور 8 مئی کو صبح سے شام تک لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پراپرٹی فیسٹیول میں پاکستان بھر سے 40 بہترین ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز شامل ہوئے جن کا مقصد عوام الناس کے سامنے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع پیش کرنا تھا۔

علاوہ ازیں گرانہ ڈاٹ کام کے اِس ایونٹ میں فیملیز کیلئے فری انٹری کی سہولت کے ساتھ متعدد انٹرٹینمینٹ کے مواقع بھی یقینی بنائے۔ ایونٹ میں لکی ڈرا کا ایک خصوصی سیکشن بھی رکھا گیا جس میں لوگوں نے حصہ لے کر قیمتی انعامات اپنے نام کروائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago