Graana News

گرانہ ڈاٹ کام کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر لاہور میں پراپرٹی اینڈ لیونگ ایکسپو کا انعقاد

لاہور ایکسپو سینٹر میں لینڈ اسٹار گروپ کی جانب سے 13 سے 15 جنوری 2023 کے دوران پراپرٹی اینڈ لیونگ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔گرانہ ڈاٹ کام کے اشتراک سے منعقد کردہ ایکسپو میں گرانہ پراجیکٹس کی نمائش کی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

پراپرٹی اینڈ لیونگ ایکسپو کے موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کے گزشتہ کامیاب ترین سال اور ترقی کو شرکاء کی جانب سے سراہا گیا۔

 

ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد کی جانے والی پراپرٹی اینڈ لیونگ ایکسپو میں گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے کلائنٹس کو ریئل اسٹیٹ اور پراپرٹی سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ شرکاء نے جائیداد کی لین دین، قانونی پہلوؤں اور فراڈ سے ممکنہ بچاؤ سے متعلق سوالات کے جوابات حاصل کیے۔

 

اس حوالے سے امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان میں موجود پوٹینشل ہی ہماری ترقی کی علامت ہے۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر یقین اور اس پر محنت ہی ترقی کا ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور تعمیر کے لیے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی ترقی ناگزیر ہے۔ ہم وژن 2047 کے تحت خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز کر چکے ہیں۔‘‘

 

اس موقع پر گرانہ ڈاٹ کے ڈائریکٹر فرحان جاوید نے کہا کہ ’’ریئل اسٹیٹ کی ترقی جدید اور جامع معلوماتی ںظام کی مرہونِ منت ہے۔ ڈیجیٹل دور میں فرسودہ نظام سے نکل کر ہی ہم تیز ترین کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور گرانہ ڈاٹ کام اسے اپنا اولین مقصد سمجھتے ہوئے ترقی کے راستے پر رواں دواں ہے۔ جس کے باعث نہ صرف کامیابی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں بلکہ روز بروز لوگ ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ ‘‘

 

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نےلاہور ایکسپو سینٹر میں پراپرٹی اینڈ لیونگ ایکسپو کا افتتاح کیا اور گرانہ ڈاٹ کام کے سٹال کا دورہ کیا۔ گرانہ ڈاٹ کام کو شراکت دار کے طور پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے ایک یاد گار بھی پیش کیا گیا۔

 

شرکاء نے ایکسپو کے انعقاد کو نہ صرف سراہا بلکہ گرانہ ڈاٹ کام سے ملنے والی آگاہی کو معلوماتی قرار دیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago