Graana News

دبئی سینٹر میں گرانہ ڈاٹ کام کے مصنوعی ذہانت پر مبنی پروگرامز کو پذیرائی حاصل

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی سنٹر برائے مصنوعی ذہانت (DCAI) کے ایکسلریٹر پروگرام میں شریک گرانہ ڈاٹ کام کےگروپ ڈائریکٹر ارسلان جاوید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مصنوعی ذہانت پر پیش کردہ گرانہ ڈاٹ کام کے پروگرامز کو سراہا۔ اور گرانہ ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم سے ہونے والی اس بڑی کاوش کو پاکستان کی ترقی میں مستقبل کا آئینہ دار قرار دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق دبئی سینٹر میں ہونے والے ایکسلریٹر پروگرام میں دنیا بھر سے مصنوعی ذہانت پر مبنی 30 اسٹارٹ اپس سے منسلک پیشہ ور کاروباری افراد، تخلیق کاروں، نئے کاروبار کا آغاز کرنے والوں اور ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ حمدان بن محمد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دبئی دنیا بھر کے مصنوعی ذہانت پر مبنی کاروباری افراد اور تخلیق کاروں کا خیر مقدم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

اس موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر ارسلان جاوید نے دبئی سینٹر برائے مصنوعی ذہانت پروگرام کو مستقبل کے تازہ ترین رجحانات، اہم شعبوں میں ہنر مندوں، کاروباری افراد اور تخلیقی ذہنوں کے لیے ایک بہترین اور مفید مقام قرار دیا۔علاوہ ازیں انہوں نے گرانہ ڈاٹ کام کی تعمیری مہارتوں، مستقبل کی ترقی اور ٹیکنالوجییز کو بروئے کار لاتے ہوئے مصنوعی ذہانت پر مبنی تصورات پیش کیے۔

یاد رہے گرانہ ڈاٹ کام دنیا بھرمیں پاکستان سے منتخب کیا جانے والا وہ پلیٹ فارم ہے جسے 55 ممالک کی 615 کمپنیوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago