Graana News

اگست کے دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 9.77 فیصد کا تاریخی اضافہ

کراچی: رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 9.77 فیصد کا تاریخی اضافہ، ڈالر 215 روپے 49 پیسے کا ہو گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اگست شروع ہوتے ہی جیسے روپیہ کی آزادی اور استحکام کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تقریباً 240 روپے پر پہنچنے کے بعد تنزلی کا شکار ہوتا ہوا 215 روپے 49 پیسے تک آ گیا۔

بارہ اگست کے روز ڈالر کی مقابلے میں روپے کی قدر میں 1.57 فیصد کا اضافہ ہوا۔  جبکہ 12 روز کا مجموعی اضافہ تقریباً دس فیصد ہو گیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی یہ ریکوری تاریخی ہے جس کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر کام کیا۔

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی  شرائط پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ساتھ درآمدات کو کنٹرول کرنے کی پالیسی نے رنگ دکھایا، جس سے آئی ایم ایف نے بالآخر لیٹر آف انٹینٹ جاری کر دیا۔

آئی ایم ایف کے گذشتہ ہفتے کے بیان کے بعد دوست ممالک کی طرف سے بھی یقین دہانیاں شروع ہو گئیں۔ بالخصوص متحدہ عرب امارات اور جاپان کی جانب سے پاکستان میں ایک ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش خوش آئند اور نہایت اہم ہے۔

مرکزی بنک کی طرف سے بنکوں اور فارکس کمپنیوں کے ساتھ سخت پالیسی نے بھی روپیہ کی قدر میں استحکام لانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ کی قدر میں بھرپور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آج بروز جمعہ 12 اگست کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جو انٹربنک کی نسبت دو روپے کم ہے۔ فارکس ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق اگست کے آخر تک ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دو سو روپے تک آنے کا امکان ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ممالک اور آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت وعدوں کے بعد ڈالر 213 روپے پر آگیا۔ فنڈز آنے کے بعد روپیہ مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago