Graana News

کم قیمت رہائشی منصوبہ، کنسٹرکشن میٹیریل کی جانچ کے لیے لیبارٹری قائم

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے علی پور فراش میں سرکاری ملازمین کے لیے تعمیر کیے جانے والے کم قیمت رہائشی منصوبے کی سائٹ پر لیبارٹری قائم کر لی تاکہ کنسٹرکشن میٹریل کی کوالٹی کا بغور معائنہ کیا جا سکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے حکام کا کہنا ہے کہ 2400 فلیٹس کی تعمیر کے منصوبے میں 400 فلیٹس وفاقی دارالحکومت کی کچی آبادی میں مقیم افراد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق کم آمدنی والے افراد کی سہولت کے لیے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے تعطل کا شکار رہائشی منصوبوں کو نہ صرف دوبارہ شروع کیا بلکہ نئے اپارٹمنٹس کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے جس پر کُل 109 ارب روپے لاگت آئے گی۔

حکام کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اسلام آباد میں کُری روڈ، جی 10 ٹو، آئی 16 تھری، آئی 12 ون اور وفاقی کالونی لاہور میں تعطل کا شکار منصوبوں پر تعمیر کا دوبارہ آغاز کروایا۔ حکام کا کہنا تھا کہ رکے ہوئے منصوبوں پر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) کی جانب سے تعمیرات مکمل کی گئیں۔

بلوچستان میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ کُچلاک روڈ کوئٹہ پراجیکٹ 1350 ہاؤسنگ یونٹس پر مشتمل تھا جس کے لیے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے زمین فراہم کی گئی۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخواہ میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ پی ایچ اے ریزیڈینشیا سورازئی پراجیکٹ کے لیے 8500 کنال زمین حکومتِ خیبر خیبرپختونخواہ کی جانب سے دی گئی۔ مذکورہ منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں 10 ہزار ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا واسع کی جانب سے تمام کنٹریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری تعمیرات پر کام تیز کیا جائے تاکہ محدود عرصے میں سرکاری تعمیرات مکمل کر کے سرکاری ملازمین کو جدید رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago