Graana News

پراپرٹی ٹرانسفر سمیت دیگر سروسز کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا: ایل ڈی اے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے پراپرٹی ٹرانسفر، این او سی، نقشہ کی منظوری اور دیگر سروسز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت حالیہ اجلاس میں متعدد سروسز جیسے کہ جائیداد کی منتقلی، این او سی، نقشہ کی منظوری اور دیگر سروسز کی فیسوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم میں اضافے کی سمری بھی پیش کی گئی جو منظور کر لی گئی۔

مجوزہ سمری میں میں وضاحت کی گئی کہ ایل ڈی اے کی جانب سے فیس، جرمانے اور جرمانے کی شرح میں گزشتہ آٹھ سالوں سے نظر ثانی نہیں کی گئی تھی جبکہ دیگر سرکاری محکمے جیسے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جائیداد کی موجودہ قیمت کے مطابق ٹیکس یا چارجز وصول کر رہے ہیں، جس میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ کیا جاتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مجوزہ سمری میں یہ لکھا گیا کہ تقریباً گذشتہ آٹھ سالوں اور بالخصوص گذشتہ دو مالیاتی سالوں کے دوران کورونا کی عالمی وبا کے خاتمے کے بعد مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوا۔ مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایل ڈی اے کے آپریشنل اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے سروسز کی فیسوں میں اضافے کی ضرورت پیش آئی۔

مجوزہ سمری کے مطابق فیسوں کو معقول بنانے سے ایل ڈی اے کو کمرشل پراپرٹیز سے ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اضافی فنڈز کو لاہور کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ وہ سروسز جن پر فیسوں میں اضافہ کیا گیا ان میں جائیداد کی منتقلی، تحفتاً دی گئی جائیداد کی منتقلی، قانونی ورثاء کی منتقلی، این او سی، جنرل پاور آف اٹارنی، عمارت کی مدت میں توسیع، قبضہ، عمارت کے پلان کی منظوری، پلاٹوں کی ذیلی تقسیم، پلاٹوں کا امتزاج، عمارت کی بلندی کے اضافی چارجز اور عمارت کے تکمیلی سرٹیفیکیٹس کے اجراء کی فیسیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں عمارت کے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago