Graana News

جائیداد کی منتقلی کے بائیو میٹرک نظام کی تیاری کے لیے نادرا اور سی ڈی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نادرا ہیڈ کوارٹرز میں بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی نظام (بی وی ایس) کی تیاری کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چیئرمین نادرا طارق ملک اور سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ نادرا جائیداد کی فروخت، خریداری اور منتقلی کے عمل کے لیے بائیو میٹرک تصدیقی نظام تیار کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کا عمل مکمل کرے گا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ نظام جعلسازی کو کم کرنے اور اسلام آباد کیپٹل سٹی میں جائیدادوں کی منتقلی کے حوالے سے ناجائز ذرائع یا افراد کے ذریعے دھوکہ دہی کی کوششوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

سی ڈی اے میں جائیدادوں کی خرید و فروخت اور منتقلی کی سالانہ تقریباً 20 ہزار ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں۔

چیئرمین نادرا نے جائیداد کی منتقلی کے لیے بائیو میٹرک تصدیقی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ بائیو میٹرک تصدیق کا نظام ایک ڈیجیٹل سسٹم ہے جس کا مقصد جعلسازی کی کوششوں کو کم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کے تحت جائیداد کی منتقلی میں ممنوعہ لین دین سے روک تھام میں عوامی خدمات کی فراہمی میں آسانی لانا بنیادی مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب خریدار اور بیچنے والے کی شناخت کو یقینی بنا کر غیر قانونی عوامل کی نشاندہی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم کی تعیناتی سے نہ صرف یہ نظام سی ڈی اے کے نظام میں شفافیت لائے گا بلکہ جائیداد کے لین دین کے معیار کو بھی بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق بائیو میٹرک ٹیکنالوجی ایک مضبوط اور منفرد شناخت ہےجس کی بدولت سروس کی فراہمی کے وقت جلد اور آسانی سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔

نادرا کسی بھی ادارے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے شہریوں اور ان کے خاندان کے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نادرا کا بائیو میٹرک شناختی نظام درست شناخت فراہم کرے گا اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اندر غیر قانونی عوامل کی حوصلہ شکنی اور قانون کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں کمی لانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس قسم کے حفاظتی نظام کی مدد سے جائیداد کا لین دین صرف حلف نامے سے نہیں بلکہ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے کیا جا سکے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا کہ سی ڈی اے کا جاری ڈیجیٹائزیشن کا منصوبہ نادرا کے ساتھ ہماری شراکت داری سے مزید مضبوط ہوا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا مینجمنٹ کے شعبے میں نادرا کی تکنیکی صلاحیت کو نہ صرف ملک بھر میں تسلیم کیا گیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی کاکردگی کو سراہا جاتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago