Decoration

چھت کے مختلف ڈیزائنز کی اقسام

گھر کی چھت گھر کے اندرونی منظر کو پُرکشش بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو چھت کے مختلف ڈیزائنز کے بارے میں اہم معلومات فراہم کریں گے جو آپ کے لیے نہایت مفید ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چھت گھر کی تزئین و آرائش کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔ اس کی ساخت، بلندی، ڈیزائن اور رنگ و روغن گھر کے اندرونی منظر پر اثرانداز ہوتا ہے۔ آئیے آپ کو چھت کے مختلف ڈیزائنز سے روشناس کرواتے ہیں۔

روایتی چھت یا کنوینشنل سیلنگ

روایتی طرز کی چھت وہ چھت ہے جس کا ڈیزائن عرصہ دراز سے گھروں کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس چھت کی اونچائی 8 سے 10 فُٹ تک ہوتی ہے۔ اس کی سطح بالکل سیدھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کا رنگ و روغن کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اس کی تعمیر نہایت آسان ہوتی ہے۔ اکثر افراد ایسی چھت پر چمکتی دمکتی خوبصورت روشنیوں کا استعمال کر کے مزید پُرکشش بناتے ہیں۔

سسپینڈِڈ سیلنگ یا چھت

اس طرز کی چھت عمومی طور پر دفاتر یا کمرشل عمارتوں میں استعمال ہوا کرتی تھی لیکن حالیہ برسوں میں یہ گھروں کی تعمیر میں بھی استعمال اور مقبول ہونے لگی۔

اس طرز کی چھت اصل چھت سے نیچے نصب کی جاتی ہے تاکہ نظر آنے والی پائپ، تاریں اور اصل چھت پر کسی ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہ کو چھپایا جا سکے۔ سسپینڈڈ چھت میٹل گرِڈ سے بنائی جاتی ہے اور یہ اصل چھت پر میٹل کی تاروں کی مدد سے نصب کی جاتی ہے۔ اس کا فریم دیواروں کے ساتھ بھی جڑا ہوتا ہے تاکہ یہ مضبوطی سے قائم و دائم رہے۔ اس چھت کے اندر لائٹس نصب کی جاتی ہیں تاکہ کمرہ روشن رہے۔

کنکریٹ کی چھت کو ٹھیک کرنے سے زیادہ سستا اور آسان حل، اس پر سسپینڈڈ چھت کی تنصیب کرنا ہے۔ چھت کا یہ ڈیزائن صرف اونچی چھتوں کے لیے ہی موزوں ہوتا ہے۔

ٹرے سیلنگ

یہ چھتوں کے چند بہترین ڈیزائنز میں شمار ہوتا ہے۔ اس سے چھت نہ صرف بلند بلکہ کمرہ بھی کشادہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ روایتی چھت کی طرح ہوتی ہے لیکن اس کے اندر ٹرے کی شکل کا ڈیزائن اسے روایتی چھت سے مختلف اور پُرکشش بناتا ہے۔ ٹرے کی ساخت 6 انچ گہری ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کے اطراف کا ڈیزائن فریم نما دکھائی دیتا ہے۔

ٹرے سیلنگ یا چھت کے ڈیزائن میں ٹرے کا اندرونی حصہ باہر کی جانب بھی تعمیر کیا جاتا ہے تاکہ مزید دیدہ زیب لگے۔ انٹیریئر ڈیزائنرز کی جانب سے ایسی چھت پر مختلف طرز کی خوبصورت روشنیوں کی تنصیب کرنے کی تلقین کی جاتی ہے تاکہ یہ کمرے میں توجہ کا مرکز بنے۔

یہ لیونگ روم کے علاوہ، بیڈروم اور کچن کے لیے بھی نہایت موزوں ڈیزائن سمجھا جاتا ہے۔

کوفرڈ سیلنگ

یہ ڈیزائن ٹرے سیلنگ سے اس طرح مختلف ہوتا ہے کہ ٹرے سیلنگ میں ایک ہی ٹرے نما خالی جگہ ہوتی ہے جبکہ کوفرڈ سیلنگ میں ایک سے زیادہ خانے ہوتے ہیں جن کی تزئین و آرائش کی جاتی ہے۔

اس طرز کی چھت کا ڈیزائن ہمیں تاریخی اطالوی فنِ تعمیر میں دیکھنے کو ملتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے طرزِ تعمیر میں بھی یہ ڈٰیزائن دیکھنے میں آتا ہے۔

پچھلی چند دہائیوں سے یہ ڈیزائن پاکستان میں بھی مقبولیت پا چکا ہے جس کی بنیادی وجہ اس کا نفیس اور باوقار ہونا ہے۔ اس طرز کی چھت نہ صرف بلند دکھائی دیتی ہے بلکہ کمرے کے منظر کو کشادہ دکھائی دینے کا بھی باعث بنتی ہے۔ یہ ڈرائنگ روم کے لیے نہایت موزوں انتخاب سمجھی جاتی ہے۔ اس ڈیزائن کے چھت کی تعمیر نسبتاً مہنگی ہوتی ہے۔ یہ کم اونچائی والی چھت کے لیے موزوں نہیں سمجھی جاتی۔

بیم سیلنگ

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اس طرز کی چھت کا ڈیزائن ہلکے وزن کے بیمز پر مشتمل ہوتا ہے جن کو لمبائی یا چوڑائی میں ترتیب دیا گیا ہوتا ہے۔ لکڑی کا استعمال چھت کو لگژری چھت بناتا ہے۔ اس طرز کی چھت کمرے میں توجہ کا مرکز ہوتی ہے۔ اس کو جدید اور خوبصورت لائٹس سے مزین کیا جاتا ہے۔

ڈوم سیلنگ

ڈوم سیلنگ چھت کی دوسری اقسام کی نسبت سب سے زیادہ لگژری چھت سمجھا جاتا ہے۔ اس طرز کی چھت گول نما ساخت کی ہوتی ہے اور کمرے کے اندرونی منظر کو شاہانہ طرز میں ڈھال دیتی ہے۔ اس کی تعمیر کمرے کے سائز پر منحصر ہوتی ہے۔ کمرہ جتنا کشادہ ہو گا یہ چھت اپنے شایانِ شان، اتنا ہی کمرے کو دلفریب بنا دے گی۔ آپ اس کو جدید فانوس اور روشنیوں سے مزین کر کے مزید دلکش بھی بنا سکتے ہیں۔

ڈوم سیلنگ لیونگ روم کے لیے نہایت موزوں سمجھی جاتی ہیں لیکن اس کی تعمیر دیگر اقسام کی نسبت قدرے مہنگی ہوتی ہے۔

کووڈ سیلنگ

اس طرز کی چھت روایتی اور جدید فنِ تعمیر کا حسین امتزاج ہوتی ہے۔ اس کے شاہانہ طرزِ تعمیر کی وجہ سے یہ بڑے گھروں اور ولاز کی تعمیر میں استعمال کی جاتی ہے۔ اگر کووڈ سیلنگ کی تعریف بیان کریں تو یہ ڈوم سیلنگ اور ٹرے سیلنگ کا امتزاج سمجھی جاتی ہے۔ کسی ماہر انٹیریئر ڈیزائنر کی مشاورت سے کووڈ سیلنگ کو موزوں رنگ روغن اور روشنیوں سے مزین کر کے مزید جاذبِ نظر بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago