Everyday News

اوپیک فنڈ کا مہمند ڈیم منصوبے کے لیے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد: وزارتِ اقتصادی اُمور کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی مہمند ڈیم کی لیے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مہمند ڈیم پروجیکٹ کی فنانسنگ کے لیے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کے معاہدے پر پاکستان کے آسٹریا میں سفیر آفتاب احمد کھوکھر اور اوپیک فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحامد الخلیفہ نے دستخط  کر دیے ہیں۔

مہمند ڈیم پر سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک، کویت فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اوپیک فنڈ مل کر  قرض فراہم کر  رہے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق قرض کی فراہمی عالمی اداروں کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔

حکومتی اہداف کے مطابق مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو 2025ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈیم میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا جبکہ پشاور کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی وافر مقدار میں میسر آئے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago