Everyday News

اسلام آباد: مارگلہ ہلز پر آگ اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے اور ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ جلانے، بار بی کیو اور کوڑا کرکٹ کے پھیلاؤ پر 2 کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں دفعہ 144 فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ اور یہ پابندی دو ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔

 

مزید یہ کہ دوسرے نوٹفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پانی کے ٹھہراؤ یا جمع ہونے کے پیشِ نظر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جیسا کہ گھروں میں باغیچے، گلیاں اور ٹائر پنکچر کی دکانیں اکثر پانی کے ٹھہراؤ کا سبب بنتے ہیں۔ اور اس طرح ڈینگی جیسی بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں۔

علاوہ ازیں، موسم سرما میں عوام کی بڑی تعداد  ہائی ٹریکس اور ٹریلز کا رخ کرتی ہے۔ اور صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے اور آگ جلانے کے باعث مارگلہ ہلز پر آگ بھڑکنے جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ لہٰذا عوام کے لیے ضروری ہے کہ سرسبز دارالحکومت کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

5 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

5 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

5 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

5 مہینے ago