سی ڈی اے کو سیکٹر ای 12/4 کے ترقیاتی کاموں کے لیے 28 کروڑ 90 لاکھ کی سب سے کم بولی موصول

اسلام آباد: کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ای 12/4 کے ترقیاتی کاموں کے لیے وصول ہونے والی بولیاں کھول دیں۔ سی ڈی اے کو مذکورہ سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کے لیے 28 کروڑ 90 لاکھ کی سب سے کم بولی موصول ہوئی۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ شہر کی تعمیر وترقی بالخصوص سیکٹر ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹر ای 12/4  کے ترقیاتی کاموں کے لئے 5 مختلف کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 28 کروڑ 98 لاکھ روپے لگایا گیا تھا اور اس ضمن میں سب سے کم موصول ہونے والی بولی بھی 28 کروڑ 98 لاکھ روپے ہی مشاہدے میں آئی۔

اس منصوبے کے تحت سیکٹر ای 12/4  کے ترقیاتی کاموں میں ڈرینج سسٹم، واٹر سپلائی، سیورج نیٹ ورک، مرکزی شاہراہوں سمیت رابطہ سڑکوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے۔

واضح رہے عرصہ دراز سے اسلام آباد کے ایسے سیکٹر جہاں ترقیاتی کام التواء کا شکار تھے۔ موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ان تمام سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سیکٹرز کی آباد کاری سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو اعلی طرزِ زندگی اور معیاری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی میں بھی آسانیاں پیدا ہونگی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Zeeshan Javaid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے