اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ کا سری نگر ہائی وے کو پیدل پار کرنے والوں کی سہولیات کے پیش نظر تین مختلف مقامات پر پیدل سڑک پار کرنے والے پُلوں (پیڈسٹرین برج) کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے، جو آخری مراحل پر ہے۔ تاکہ روڈ حادثات میں کمی لائی جاسکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ان تین پیڈسٹرین برج میں سے ایک پیدل سڑک پار کرنے والے پل (پیڈسٹرین برج) کی تنصیب کے باعث 26 جنوری 2024 رات 10 بجے تا 28 جنوری رات 10 بجے تک سیکٹر G-7/4 بلمقابل چیئرمین آفس سی ڈی اے، میٹرو بس اسٹیشن، سری نگر ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہے گی۔

مزید برآں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عوام الناس کی سہولیات کے پیش نظر بروقت متبادل روٹس کا انتظام کریں۔ تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسی طرح سی ڈی اے انتظامیہ نے بھی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کسی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top