قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، 1800 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد: حکومت نے قبضہ مافیا سے 1800 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروا لی۔ تفصیلات کے مطابق زیرِ قبضہ اراضی کی لاگت 20 ارب روپے بنتی تھی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ انکشاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ایک اجلاس میں وزارتِ مذہبی اُمور کی جانب سے کیا گیا جس کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی مدد سے آپریشن مکمل کیا گیا۔

وزارتِ مذہبی اُمور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اس ضمن میں قبضہ مافیا کے خلاف 40 سے زائد کیس رجسٹر کرلیے ہیں۔

سینیٹر وسیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو ملک بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانی چاہیے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top