پانچ سال میں پانچ ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس کی تکمیل، امارات گروپ اپنی مثال آپ

انسان کے روئے زمین پر قدم رکھتے ہی تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا۔ گزرتے زمانوں کے ساتھ نت نئی ایجادات سے لے کر عظیم جغرافیائی دریافت سامنے آتی گئیں۔ سمندر و صحرا دریافت ہوئے۔ مختلف ایجادات ہوئیں اور تعمیرات کے جدید اور منفرد رجحانات پیدا ہوتے گئے۔ قدیم پتھر کے زمانے میں رہنے والے انسان نے سفر، تجارت اور رہن سہن کے نئے راستے اپنائے۔ یوں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اکیسویں صدی میں داخل ہوا۔ اور  نئے دور کی ضروریات اور سہولیات کے حصول میں سرگرداں ہو گیا۔ امارات گروپ آف کمپنیز نے دورِ جدید کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے ایک جذبۂ تعمیر کے تحت تعمیراتی میدان میں قدم رکھا۔ اور فنِ تعمیر کے جدید رجحانات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ لہٰذا، پانچ سال میں پانچ ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس کی تکمیل کے زریعے امارات گروپ اپنی مثال آپ بن گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

امارات گروپ آف کمپنیز کے شاہکار پراجیکٹس

 

امارات گروپ آف کمپنیز کا قیام

پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جدت اور نئے طرزِ تعمیر متعارف کرانے کے لیے 2016 میں امارات گروپ آف کمپنیز کا قیام عمل میں آیا۔

ڈویلپرز کا مقصد برطانیہ میں اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مقصد کا حصول ہے۔ جو انہوں نے ارون اسٹیٹس اور ڈگلس ایلن جیسے برانڈز کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کام کر کے حاصل کیا۔ مزید یہ کہ، امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی۔ اسی طرح دیگر پراجیکٹس کا آغاز ہوا۔ اور آج پانچ سال کے قلیل عرصے میں 5 پراجیکٹس کی تکمیل کے ذریعے تیز ترین عمودی تعمیرات کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

 

فلورنس گیلریا، امارات گروپ کا شاندار پراجیکٹ

 

امارات کے پانچ پراجیکٹس کی تکمیل

تعمیراتی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے امارات گروپ آف کمپنیز کے پایۂ تکمیل تک پہنچنے والے پانچ پراجیکٹس مندرجہ ذیل ہیں۔

ایمیزون مال

فلورنس گیلریا

مال آف امارات

امارات بلڈرز مال

کورٹ یارڈ بائے میریٹ

 

امارات گروپ کا جدید تعمیراتی پراجیکٹ

 

ایمیزون مال

ایمیزون مال،  جیسا کہ نام سے ظاہر ہے۔ یہ پاکستان کا پہلا ایسا مال ہے جو ایک خاص جنگل تھیم پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اور یہی اس کی منفرد پہچان ہے۔ ایمیزون دنیا کا وہ نامور جنگل جو شمال مغربی برازیل سے لے کر جنوبی امریکی ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ مزید یہ کہ، صارفین کے لیے تفریح، ریسٹورنٹ، فٹنس، بچوں کے کھیل کا ایریا، لائبریری اور دیگر سہولیات سے لے کر ڈیزائنر برانڈز تک دستیاب ہیں۔ لہٰذا، یہ مال جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے وہ فیشن ہب ہے جو ثقافت اور تجارت کا مجسم ہے۔ جنگلاتی تھیم والا یہ مال جی ٹی روڈ کی بہترین لوکیشن پر واقع ہے۔

 

امارات گروپ کا ایمیزون مال، تعمیراتی شعبے کا عظیم شاہکار

 

فلورنس گیلریا

اٹلی کے خوبصورت شہر فلورنس کی تہذیب و تمدن سے آراستہ یہ مال فنِ تعمیر کا شاہکار ہے۔ جسے پہلا لگژری بوتیک مال ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ بوتیک مال اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔ مزید یہ کہ فلورنس گیلریا ڈی ایچ  اے فیز 2 کے پُررونق مقام پر واقع ہے۔ جسے مین جی ٹی روڈ اسلام آباد سے آسان رسائی حاصل ہے۔ تعمیراتی حسن کا شاہکار فلورنس گیلریا مال جڑواں شہروں کو بہترین خدمات پر مبنی سہولیات پیش کر رہا ہے۔  فنِ تعمیر کا یہ شاہکار ریزیڈنس اِن بائے میریٹ پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں یہ مال دیگر آسائشوں اور سولیات پر مبنی ہے جیسا کہ

بین الاقوامی معیار کا 4 سٹار ہوٹل

گولڈ سِوک

دکانیں

ہیلتھ کلب

انفینٹی پول

روف ٹاپ ریسٹورنٹ

 

فلورنس گیلریا، امارات گروپ کا منفرد پراجیکٹ

 

مال آف امارات

امارات گروپ کا شاہکار اور فنِ تعمیر میں اپنی مثال آپ، مال آف امارات بلاشبہ ایک لینڈ مارک ہے۔ یہ خوبصورت مال ایک لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہے۔  جس کا افتتاح ہائپر مارکیٹ کی تکمیل کے بعد جون 2023 میں ہونے جا رہا ہے۔  یہ تعمیراتی شاہکار نہ صرف ایک بڑی زمینی حقیقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بلکہ عرب ورثے کی جھلک دکھانے میں اس کا ایک اہم کردار ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ  مال اپنے منفرد طرزِ تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید یہ کہ مال آف امارات ناقابلِ تجدید ورثہ، شاندار عرب انفراسٹرکچر، عالمی معیار کی مصنوعات کی خریداری اور تفریحی سہولیات کا ایک حسین امتزاج ہے۔ فنِ تعمیرکا یہ شاہکار معروف تجارتی اور رہائشی شاہراہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر واقع ہے

 

مال آف امارات، امارات گروپ کا جدید تعمیراتی شاہکار

 

امارات بلڈرز مال

پانچ سال میں پانچ ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس کی تکمیل تک پہنچتے امارات گروپ نے بلڈرز مال کے نام پر ایک منفرد تعمیر کی بنیاد رکھی ہے۔ اس جدید مال کا افتتاح رواں برس ماہِ دسمبر میں ہونے جا رہا ہے۔

امارات بلڈرز مال تعمیراتی کاروبار، پروجیکٹ ڈویلپرز، انٹیریئر ڈیزائنرز اور عام لوگوں سے لے کر سرمایہ کاروں کی ایک وسیع فہرست فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ کہ اور ان کی ضروریات اور سوالات کو سمجھتے ہوئے ان کی تمام الجھنوں کے حل اور خصوصی آلات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

 

امارات بلڈرز مال، تعمیراتی الجھنوں کا ہر حل

 

امارات بلڈرز مال تعمیراتی الجھنوں کا حل

یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ جدید مال تمام تر تعمیراتی سوالوں کا جواب اور الجھنوں کا حل ہے۔

جو گھر، دفتر یا کسی بھی تعمیراتی مقام کو صحیح معنوں میں ایک مکمل پیکج پر مبنی حل فراہم کرتا ہے۔

اس جدید مال میں کچن کی تنصیبات سے لے کر اعلیٰ اور معیاری فرنیچر اور جدید سینیٹری فٹنگ تک ہر چیز دستیاب ہے۔ جس میں انٹیریئر ڈیزائن سے متعلق ایک سے ایک مٹیریل اور مواد کے ساتھ ساتھ بیرونی سجاوٹ سے جُڑے  ہر ساخت اور ڈیزائن پر مبنی میٹیریل شامل ہے۔ جس میں بین الاقوامی معیار پر مبنی ماربل ٹائلز، فرش اور دیواروں سے متعلق ڈیزائن اور تعمیراتی سامان دستیاب ہے۔ لہٰذا یہ بلاشبہ تعمیراتی شعبے سے منسلک مختلف پیچیدگیوں اور معیار پر مبنی مصنعوعات کا مجموعہ ہے۔

 

امارات بلڈرز مال، روف ٹاپ کا منظر

کورٹ یارڈ بائے میریٹ

اسلام آباد کے رہائشی اور تجارتی سرگرمیوں کے علاقے G-11 مرکز میں واقع یہ ایک جدید اور منفرد شاہکار ہے۔ جو شاندار ہوٹل سویٹس اور تمام جدید سہولتوں کے ساتھ ایک آرام دہ اور کشادہ ماحول پیش کر رہا ہے۔  کورٹ یارڈ بائے میریٹ کا افتتاح دسمبر 2023 میں ہونے جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ امارات گروپ کا یہ ہراجیکٹ پرتعیش ماحول، اعلیٰ معیار کے آرام اور روایتی پاکستانی مہمان نوازی کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ لہٰذا، منفرد فنِ تعمیر اور طرزِ تعمیر پر مبنی یہ ہوٹل سرمایہ داروں کے خوابوں کو اجاگر کر رہا ہے۔

اس کا انتخاب سماجی طور پر متحرک علاقے میں کیا گیا ہے۔ جو تفریح ​​اور کاروبار دونوں کی ضمانت دیتا ہے۔

 

جی الیون ہوٹلز، امارات گروپ کے اعلٰی معیار کی پہچان

 

کورٹ یارڈ بائے میریٹ کی خصوصیات

اس منفرد تعمیراتی شاہکار میں انفینٹی پول میں تیراکی، اسلام آباد کے پرکشش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز ہے۔ مزید براں، یہاں اعلیٰ ریسٹورنٹس میں چھت پر کھانے کا حیرت انگیز تجربہ، غروب آفتاب اور چمکتی ہوئی شہر کی روشنیوں کے مناظر کو مزید حسین بنا رہا ہے۔

ایگزیکٹو سویٹس، صدارتی سوئٹ، فٹنس سینٹر، ریسٹورنٹ اور سپا جیسی خدمات سے بھرپور ہے۔ علاوہ ازیں، والیٹ پارکنگ، لانڈری، میٹنگ ہالز، روم سروس اور ہوائی اڈے کی شٹل جیسی بے شمار سہولیات سے مزین ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top