وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بلوچستان کے لیے 70 نئے  پراجیکٹس

Balloting held for plots in Taiser Town, Karachi

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں بلوچستان  کے لیے 70 نئے پراجیکٹس شامل کر لیے ہیں ۔

نئے ترقیاتی منصوبوں میں پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی کے پراجیکٹس شامل ہیں۔ بلوچستان کے لیے جو نئےپراجیکٹس  شامل کیے گئے ہین ان پر لاگت کا تخمینہ 2 ارب روپے تک ہے۔

ان منصوبوں کے لیے رقم دیگر قومی منصوبوں میں کٹوتی سے نکالی گئی ہے اور بجٹ کے حجم میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔

مشیرترقیاتی بجٹ نے میڈیا کو بتایا کہ اقتصادی کونسل نے وزارت منصوبہ بندی کو پی ایس ڈی پی میں تبدیلی کا اختیار دے رکھا ہے، ہم نے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا  کل حجم تبدیل نہیں کیا۔