سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان  لے کر سعودی عرب سے مزید دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر سعودی عرب سے مزید دو جہاز کراچی پہنچے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سعودی عرب سے امدادی سامان کے ساتھ چوتھا جہاز صبح سویرے پہنچا جبکہ پانچویں جہاز نے بعد ازاں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔

سعودی عرب کے چوتھے جہاز کے لینڈ کرتے وقت این ڈی ایم اے کے حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے جبکہ پانچویں کا خیر مقدم شاہ سلمان ریلیف کے سربراہ فوج کے پانچویں کور کے کمانڈر اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں نے کیا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر پاکستانی سیلاب زندگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا جس کے تحت متاثرین کے لیے مختلف قسم کے امداد سامان کی فراہمی کی جا رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں متعین سفیر نواف المالکی نے کہا تھا کہ پاکستان کو امدادی سامان پہنچانے والا اولین ملک سعودی عرب ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم چار مختلف قسم کے پلان  پر کام کر رہے ہیں جس میں سب سے پہلا غذا اور رہائش کی فراہمی ہے۔

سعودی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا پلان امدادی سامان کا فضائی پل ہے جس میں متاثرین کی بنیادی ضرورتیں پوری کی جائیں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top