سیلاب 2022: برطانوی کمپنی نے پاکستان میں مفت کال اور میسج کی سہولت دے دی

اسلام آباد: برطانیہ کی موبائل نیٹ ورک سروس فراہم کرنے والی کمپنی ای ای لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان میں شدید سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں میں مفت کال اور میسج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

برطانوی کمپنی EEلمیٹڈ کے سی ای او مارک آلیرا نے ملک کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کو کی گئی کالوں کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ

ہم نے پاکستان میں 31 اگست سے 5 ستمبر تک صارفین کے لیے کالز، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کا استعمال مفت کر دیا ہے۔

 

ہم سیلاب کی بھرپور نگرانی کر رہے ہیں اور اس خطے میں جہاں بھی ممکن ہو سکا اپنے صارفین کی مدد کریں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ہم نے برطانیہ سے پاکستان کی جانے والی کالیں بھی مفت کر دی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انھوں نے مطلع کیا کہ علاقے میں موبائل سگنلز، مقامی نیٹ ورک اور آلات کو پہنچنے والے نقصان سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

 

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top