عوامی مسائل کے حل کے لیے سی ڈی اے چیئرمین کا شہریوں سے ٹوئٹر پر رابطہ

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹوئٹر پر شہریوں سے رابطہ کیا اور ان کے مسائل سنے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چیف کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے چیئرمین محمد عثمان یونس نے زیرِتعمیر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہریوں کے خدشات سنے۔

سی ڈی اے چیئرمین کے ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق چیئرمین نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ماتحت افسران کی ڈیوٹی بھی لگائی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے ترقیاتی منصوبوں اور مختلف حوالوں سے ہونے والی ملاقاتوں کی اپ ڈیٹس بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں۔

مزید برآں سی ڈی اے چیئرمین کا کہنا تھا کہ شہری شکایات، تجاویز یا آراء کے اندراج کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں تاکہ حکام ایسے اقدامات کر سکیں جو وفاقی دارالحکومت کے بہترین مفاد میں ہوں۔

سی ڈی اے چیئرمین اس سے قبل بھی مسائل کی شنوائی کے لیے شہریوں کے ساتھ ٹوئٹر پر رابطے میں رہتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top