گذشتہ ایک ماہ میں سی ڈی اے کو دفتری امور سے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ریکارڈ آمدن

اسلام آباد: اسلام آباد میں پراپرٹی سمیت بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو دفتری امور کی مد میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی آمدن ریکارڈ کی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق کیپیٹل ڈویلیپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے یہ آمدن عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری، تکمیلی سرٹیفیکیٹ کے اجراء، کمرشل چارجز اور دیگر جرمانوں کی مد میں اکٹھی کی ہے۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ مارچ کے دوران 15 رہائشی عمارتوں کو تکمیلی سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے بعد 6 لاکھ روپے کی آمدن اکٹھی ہوئی جب کہ 2 کمرشل عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی آمدن ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں 22 رہائشی عمارتوں کے بلڈنگ پلان کی منظوری کی مد میں 7 لاکھ روپے جبکہ 5 کمرشل عمارتوں کو این او سی کے اجراء کی مد میں 60 لاکھ روپے اکٹھے کئے گئے۔

سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے مطابق 35 رہائشی عمارتوں سے این او سی جاری کرنے کی مد میں مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے کی آمدن حاصل کی گئی۔

سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور اتھارٹی کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں آمدن میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top