سی ڈی اے نے 112 دیہی علاقوں کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا عمل مکمل کر لیا

وفاقی وزارتِ داخلہ نے گذشتہ روز قومی اسمبلی کو بتایا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے 112 دیہی علاقوں کی اراضی کا ریکارڈ کپمیوٹرائز کرنے کا عمل مکمل کر لیا۔

وزارتِ داخلہ نے گذشتہ قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے 112 موضع کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے کُل 943 مربع کلومیٹر کی اراضی کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کیا۔

حکام کے مطابق سی ڈی اے نے ان علاقوں کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل ستمبر 2021 میں شروع کیا تھا۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی کی خرید و فروخت، قانونی وراثت اور اس سے متعلقہ ٹرانزیکشنز کو بھی این آر ٹی سی سسٹم کے ذریعے کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ کہ شہری سی ڈی اے کے سہولت سینٹر میں اپنا کیس جمع کروانے کے بعد فراہم کیے گئے ویب لنک کے ذریعے اپنے کیس کا موجودہ اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں شہری عوامی سہولت کے لیے دن میں 12 گھنٹے کام کرنے والی سی ڈی اے ہیلپ لائن 918190 کے ذریعے بھی اپنے کیس کا موجودہ اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق سی ڈی اے نے سپارکو اور سروے آف پاکستان کی معاونت سے دیہی علاقوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Rizwan Ali Shah

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے