شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے نئے فٹ پاتھ تعمیر کرنے کا فیصلہ: سی ڈی اے

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر میں 847 کلومیٹر طویل خراب فٹ پاتھوں کی مرمت اور 383 کلومیٹر طویل نئے فٹ پاتھ تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں شہر کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر سی ڈی اے چیئرمین نے ہدایت کی کہ خستہ حال فٹ پاتھوں کی جلد از جلد مرمت کرکے عوام کے لیے فعال بنایا جائے۔ اسی طرح جہاں نئے فٹ پاتھ بنانے کی ضرورت ہے وہاں تعمیر کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر میں موجودہ فٹ پاتھوں کی کُل لمبائی 5,247 کلومیٹر ہے جس میں 4400 کلومیٹر فٹ پاتھ اچھی حالت میں ہیں جبکہ 847.13 کلومیٹر طویل فٹ پاتھوں کی بحالی اور مرمت کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے نئے فٹ پاتھوں کی تعمیر کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان فٹ پاتھوں کی تعمیر سے نہ صرف شہر میں چہل قدمی کے کلچر کو فروغ ملے گا بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top