سی ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 ٹو میں قائم لاتعداد غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 350 گھروں کے سامنے موجود غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ یہ آپریشن شہریوں کی شکایات کے پیشِ نظر کیا گیا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔ یہ آپریشن ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے عمل میں لایا گیا۔ آپریشن میں اسلام آباد کے مذکورہ سیکٹر کی 22 گلیوں میں سرکاری زمین پر قائم لاتعداد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ آپریشن کے بعد فُٹ پاتھ اور گلیوں کو شہریوں اور ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے گزشتہ چند ماہ میں وفاقی دارالحکومت میں مسلسل غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیے گئے جس کے نتیجے میں اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کروائی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top