پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لیے 17 تعمیراتی کمپنیوں کے کاغذات موصول: سی ڈی اے

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پانچ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے ٹھیکوں کے لیے 17 تعمیراتی کمپنیوں نے کاغذات جمع کروا دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق اسلام آباد میں پانچ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لیے سی ڈی اے کو 17 تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے پری کوالیفیکیشن راؤنڈ کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال اِن کمپنیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں اہلیت کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سی ڈی اے پلازوں کی تعمیر کے لیے بولی طلب کرے گا اور اِن 17 کمپنیوں میں سے پری کوالیفیکیشن راؤنڈ میں کامیاب ہونے والی کمپنیاں بولی کے عمل میں حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق گزشتہ سال سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد کے بڑے کاروباری مراکز میں 6 کثیر المنزلہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ حکام نے مزید بتایا کہ سی ڈی اے کے منصوبے کے تحت بلیو ایریا میں تین، ایف ایٹ میں ایک اور ایف 10 مرکز میں دو پارکنگ پلازے تعمیر کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بلیو ایریا میں ایک پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ میسر آئے گی جس سے شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے میں بڑے پیمانے پر مدد ملے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top