سی ڈی اے کا سیکٹر ڈی 12 میں 6 نئے پارکس کا قیام
Posted On مئی 10, 2021
0
56 Views
1 
اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں 6 نئے پبلک پارکس کا قیام مکمل کرلیا ہے۔
ان پارکس کا مقصد یہ ہے کہ علاقے کے رہائشیوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی مراکز فراہم کیے جائیں۔
اس بارے میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر برائے ماحولیات کا کہنا تھا کہ 5 پارکس سب سیکٹرز میں بنائے گئے ہیں جبکہ ایک بڑا پارک مرکز میں بنایا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پارکس میں جھولے، جاگنگ ٹریکس، بینچ اور تفریح کا بہت سا سامان نصب کیا گیا ہے تاہم لینڈ سکیپنگ کا عمل عید الفطر کے بعد کی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Trending Now
پاکستان میں پانچ مرلہ گھر کی اوسط تعمیراتی لاگت
اپریل 25, 2022
گھر کے لیونگ روم کو جاذبِ نظر کیسے بنایا جائے؟
اپریل 26, 2022