متاثرین کی شکایات کے ازالے کے لیے سی ڈی اے کی سرگرمیاں تیز

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ وہ مقامی افراد جن کی زمین سی ڈی اے نے حاصل کی لیکن ان کو متبادل زمین نہ مل سکی، ان کے مسائل کے حل کے لیے سی ڈی اے افسران متاثرین کی دہلیز پر جا کر مسائل سنیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی ای کی اسٹیٹ ٹیم کو چک موجھاں، مجموہ اور چک شہزاد کے متاثرین کے مسائل کی تفصیل جاننے اور حل کے لیے ان کی دہلیز پر جانے کا کام سونپا گیا ہے۔ سی ڈی اے چیئرمین نے گذشتہ روز ٹویٹ میں بتایا کہ شکایات اور بحالی سے متعلق معاملات کے حل کے لیے مختلف موضع میں سی ڈی اے کی جانب سے حاصل زدہ زمین کے علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے ہفتہ وار شیڈول وضع کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے رہائشی سیکٹرز کی ترقی کے لیے مقامی لوگوں سے زمین حاصل کی تھی۔ تاہم بڑی تعداد میں زمینداروں کو واجبات کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ زیر التواء معاوضوں کی وجہ سے ان مخصوص علاقوں میں ترقیاتی کام تاخیر کا شکار تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top