چیئرمین سی ڈی اے کی وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ بہتر بنانے کی ہدایات

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) نور الامین مینگل نے متعلقہ محکمے کو دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق نو تعینات چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی۔ خاص طور پر، ترامڑی روڈ پر سلور لائن اور آئی جے پی روڈ پر پرپل لائن شروع کرنے کے ساتھ ساتھ بلیو لائن کو روات تک بڑھانے کے منصوبے بنائے گئے تھے۔

 

ٹرانسپورٹ سے متعلق نئے اقدامات سے شہریوں کو شہر بھر میں سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔ اور ٹریفک کی روانی میں درپیش مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

نئے اقدامات کے علاوہ طلباء کے کرایوں میں 50 فیصد کمی اور بزرگ شہریوں اور 10 سال سے کم عمر بچوں کے کرایوں کو ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ایسے اقدامات کے باعث ان گروپس کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ زیادہ سستی ہو جائے گی اور زیادہ لوگوں کو اس کے استعمال کی ترغیب ملے گی۔

 

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے لوگوں کے معیار زندگی بہتر بنانے کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ کیپیٹل میں پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ انہیں شہر کے دیگر حصوں کے برابر لایا جا سکے۔

 

انہوں نے جاری منصوبوں کو فوری اور مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ مزید برآں، چیئرمین اور چیف کمشنر نے اس مد میں رائے اور تجاویز فراہم کرنے پر شہریوں کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top