چین کا پاکستان کے ریئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

وفاقی حکام کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے چین کی جانب سے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی سے ملاقات میں پاکستان کے ریئل اسٹیٹ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے ممکنہ امکانات کے حوالے سے گفتگو کی۔ وفاقی سیکرٹری نے اس سلسلے میں سفیر کی توجہ اور دلچسپی کو سراہا۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے  چینی سفیر کو پاکستان میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو 2022ء میں شرکت کی دعوت بھی دی تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مزید آپشنز تلاش کیے جا سکیں۔

حکام کے مطابق وفاقی سیکرٹری نے پاک چین دوستی کے پروان چڑھنے کی  تاریخ پر گفتگو کی اور مستقبل میں پاکستان اور چین کے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top