خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں میں 64 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے قبائلی علاقوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے لیے 64 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

حکام کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ نے باجوڑ اور تیمرگرہ کے علاقوں کا دورہ کیا اور اربوں روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ حکام نے بتایا کہ قبائلی علاقوں کا ترقیاتی بجٹ 24 ارب روپے سے بڑھا کر 64 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جن منصوبوں کے لیے وزیر اعلیٰ نے منظوری دی ان میں ضلع باجوڑ میں 52.5 کلومیٹر طویل چھ سڑکیں، 2 عدد پُلوں کی تعمیر، 12 پرائمری اسکول، 6 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی اَپ گریڈیشن، 17 مڈل اسکولوں کی تعمیر، ہاکی گراؤنڈ کی تزئین و آرائش، فٹ بال گراؤنڈ کی تعمیر اور کھَر اسپورٹس کمپلیکس میں ہوسٹل کی تعمیر شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر سے قبائلی علاقوں میں خوشحالی آئے گی اور مزید ترقی کے مواقع جنم لیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Rizwan Ali Shah

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے