راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

راولپنڈی: فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آر ڈی اے) کے چئیرمین طارق محمود مرزا نے ٹھلیاں انٹرچینج کے مقام پر منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر آر ڈی اے چئیرمین کا کہنا تھا کہ 38.3 کلومیٹر لمبی رنگ روڈ بانتھ (این فائیو) سے ٹھلیاں (ایم ٹو) تک تعمیر کی جائے گی۔ یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

اس پراجیکٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ 22 ارب 80 کروڑ روپے میں ایف ڈبلیو او کو دیا گیا ہے۔

آر ڈی اے کے چیف انجینئیر ڈاکٹر حبیب الحق کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ میں 6 لین اور 5 انٹرچینج شامل ہوں گے۔ یہ بانتھ (این فائیو) کے مقام سے شروع ہو گی اور چکبیلی روڈ، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ سے ہوتی ہوئی ٹھلیاں انٹرچینج (ایم ٹو) کے مقام پر ختم ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ کا مقصد جڑواں شہروں یعنی راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل پر قابو پانا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top